کیا ایران خطے میں جنگ کا خواہاں ہے؟ایرانی وزیر خارجہ کا بیان

کیا ایران جنگ طلب ہے؟

?️

سچ خبریں: ایرانی وزیر خارجہ نے الجزیرہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران خطے میں جنگ یا کشیدگی بڑھانے کا خواہاں نہیں ہے، لیکن دشمن کی جانب سے کسی بھی ممکنہ صورتحال کے لیے تیار ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اس انٹرویو میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر ایران کا مؤقف بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن اگر کوئی دشمن اسے مجبور کرے تو ایران پوری تیاری کے ساتھ جواب دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: صیہونی حکومت کے خاتمے کے بارے میں ایرانی رہنماؤں کے اظہار خیال

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی ہمارا عزم آزما سکتے ہیں۔ ہم دیکھیں گے کہ حملہ کیسے ہوگا اور اس کے مطابق اپنے ردعمل کی نوعیت کا فیصلہ کریں گے جس کا ہم مکمل جائزہ لیں گے۔

عراقچی نے مزید کہا کہ اسرائیل خطے میں جنگ کو پھیلانے اور دیگر ممالک کو اس میں شامل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران واحد ملک نہیں جو اس جنگ کو پھیلانا نہیں چاہتا، بلکہ سب اس جنگ کی تباہ کاریوں سے واقف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مزاحمت اسرائیل کے خلاف جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

نیتن یاہو نے غزہ میں حماس کو ختم کرنے کا جو مقصد طے کیا تھا، اسے پورا نہیں کیا اور لبنان میں بھی اسے اسی صورتحال کا سامنا ہوگا۔

عراقچی نے کہا کہ ہماری حمایت صرف سیاسی اور سفارتی نہیں ہوگی، بلکہ ہم جو کچھ ضروری ہوگا فراہم کریں گے۔

ہم کبھی مزاحمت کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، میں نے بیروت میں واضح کیا کہ ایران کبھی مزاحمتی محاذ کا ساتھ نہیں چھوڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ بیروت میں ان کی ملاقاتیں سنجیدہ اور مفید رہیں اور ان میں کوئی تناؤ نہیں تھا، ہم لبنان کی حکومت اور مزاحمت کے فیصلوں کی حمایت کریں گے۔

عراقچی نے کہا کہ ہم نے جنگ بندی، جرائم کو روکنے، قتل و غارت اور تباہی کے خاتمے کے بارے میں مشاورت کی۔ خطے کے بڑے ممالک اس کشیدگی کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

سعودی عرب کا اس خطے میں اہم کردار ہے اور قطر بھی ایک مؤثر ملک ہے۔ ہم ان دونوں ممالک کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کیا ایران ایٹم بم بنا رہا ہے؟سی آئی کے ڈائریکٹر کا بیان

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کے ساتھ سفارتی رابطے دیگر ممالک کے ذریعے برقرار ہیں اور ہم غیر مستقیم تبادلہ خیال کرتے ہیں۔

لبنان اور غزہ کے واقعات پر دنیا کی توجہ سب سے اہم نتیجہ ہے، اس بحران کے حل کے لیے ایک سفارتی حل کی ضرورت پر اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔

مشہور خبریں۔

پاکستان اور ترکیہ کے رہنماؤں کی استنبول میں اہم ملاقات

?️ 26 مئی 2025سچ خبریں: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان نے اتوار کی شام

ایران، روس اور چین تعاون کو مضبوط بنانے پر متفق

?️ 16 نومبر 2021سچ خبریں:چین، روس اور ایران کے نائب وزرائے خارجہ نے ویانا مذاکرات

وزیر اعظم سعودی عرب روانہ

?️ 28 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب

سازشوں کے تحت ہمارے خلاف گواہیاں دی گئیں ، گواہی نہ دینے والوں کے ساتھ بہت برا کیا گیا، سلمان اکرم راجہ

?️ 1 اگست 2025پشاور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ

ٹرمپ کی ایران کے لیے کیا پالیسی ہوگی؟

?️ 25 نومبر 2024سچ خبریں:دونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی

یمنیوں کا صیہونیوں کو انتباہ

?️ 5 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے صیہونی حکومت

ملک بھر آنے والے دنوں میں سرد ہوائیں چلیں گی

?️ 30 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اسلام آباد کی ہوا میں

سعودی نظام سیاسی وجوہات کی بنا پر بعض مسلمانوں کو حج سے محروم کر رہا ہے : انصار اللہ

?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:   یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے