?️
سچ خبریں:عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السوڈانی نے ایک بار پھر اپنے ملک کی فضائی حدود کو ایران پر حملے کے لیے استعمال کرنے کی سختی سے مخالفت کی ہے، انہوں نے اسے عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیا اور اقوام متحدہ سے مداخلت کا مطالبہ کیا۔
عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السوڈانی نے ایک بار پھر واضح الفاظ میں اس امر کی مخالفت کی ہے کہ اسرائیل عراق کی فضائی حدود کو ایران پر حملے کے لیے استعمال کرے،انہوں نے اس عمل کو نہ صرف عراق کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی بلکہ خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔
عراقی خبررساں ایجنسی واع کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کے وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بغداد میں تعینات برطانوی سفیر عرفان صدیق نے ہفتے کے روز وزیراعظم السوڈانی سے ملاقات کی،ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران، السوڈانی نے زور دے کر کہا کہ عراق کسی بھی ملک، بشمول صہیونی ریاست، کو اجازت نہیں دے گا کہ وہ ہماری فضائی حدود کو ایران پر حملے کے لیے استعمال کرے، یہ اقدام نہ صرف عراق کی سالمیت بلکہ بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے بھی خطرہ ہے۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل اراکین اور بڑی طاقتوں کو اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے ایران کے خلاف حملے اور غزہ میں روزمرہ قتل عام کو روکنے کے لیے فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔
مزید پڑھیں:اسرائیلی حملے کی مذمت کرنے والے ممالک
السوڈانی نے مزید کہا کہ محصور شہریوں کو انسانی امداد کی فراہمی ناگزیر ہے، اور عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر اس حوالے سے مؤثر اقدامات کرے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
ٹرمپ اقوام متحدہ میں ‘ٹرپل اسبوٹیج’ کی تحقیقات کے خواہاں
?️ 25 ستمبر 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر
ستمبر
سام سنگ کی اے سیریز کا بجٹ فون متعارف
?️ 27 مارچ 2025سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی جنوبی کوریا کی کمپنی سام سنگ
مارچ
یمن میں جنگ کے خاتمے کا وقت آگیا ہے
?️ 21 مارچ 2022سچ خبریں: قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے زور دے کر کہا
مارچ
حریت کانفرنس کی طرف سے ہندو پجاری کے گستاخانہ بیانات کی مذمت
?️ 11 اکتوبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
اکتوبر
امریکہ نے غزہ بحران کے بارے میں ایران سے کیا کہا ہے؟
?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے ایک
اکتوبر
پوٹن کا جنگ روکنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے: میکرون
?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں: میکرون نے ہفتہ وار لی پوئن کو بتایا کہ پوٹن
اپریل
وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ
?️ 28 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں
اگست
صیہونی ریاست کا طرزِ عمل انسانی اور بین الاقوامی قوانین کے لیے ایک واضح خطرہ ہے:برطانیہ
?️ 21 مارچ 2025 سچ خبریں:برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لَمی نے اسرائیل کے غزا
مارچ