?️
بغداد (سچ خبریں) عراق کے شیعہ رہنما اور صدر دھڑے کے سربراہ مقتدی صدر نے اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف اور فلسطینیوں کی حمایت میں ملک گیر احتجاج کی کال دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر دھڑے کے سربراہ مقتدی صدر نے بھی اپنے ایک بیان میں فلسطینی عوام کی حمایت کو بہت ضروری اور اہم قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ عراق میں ملک گیر سطح پر بھرپور انداز میں احتجاجی مظاہرہ کئے جانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کورونا پروٹوکولز کا خاص خیال رکھتے ہوئے بغداد کے التحریر اسکوائر پر مظاہرے کی دعوت دی ہے۔
مقتدی صدر نے ان مظاہروں میں امریکہ اور اسرائیل کے پرچم نظرآتش کئے جانے کے ساتھ ہی صیہونی جارحین اور ان کے حامیوں کی بھرپور مذمت کئے جانے پر بھی زور دیا۔
مقتدی صدر نے کہا کہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لائے جانے کے لئے عراق سمیت بعض ملکوں کے میں منصوبہ بندی کی جارہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ آج کے مظاہروں میں اس اقدام کی بھی مذمت کی جانی چاہیے۔
مقتدی صدر نے اپنے بیان کے آخر میں لبنان اور اردن کے عوام کی جانب سے فلسطینیوں کی حمایت پر ان کی قدردانی کی۔
دوسری جانب عراقی پارلیمنٹ میں صدر دھڑے اور الفتح الائنس کے سربراہ نے ملک گير سطح پر مظاہرے کی کال دی ہے۔
اس حوالے سے میڈيا پر جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے بغداد کے التحریر اسکوائر پر مظاہروں کی کال کے ساتھ ہی کربلائے معلی اور نجف اشرف میں بھی بڑے پیمانے پر مظاہرے کئے جائيں گے۔
الفتح الائنس کے سربراہ ہادی العامری نے چند روز قبل بغداد میں فلسطین کے سفیر کے ساتھ ملاقات میں کہا تھا کہ پتھر کی تحریک، راکٹ کی تحریک میں تبدیل ہوگئی ہے اور صیہونی حکومت کی بدمعاشی کا دور اب ختم ہوچکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ استقامت اور بہادر و شجاع انسانوں کے میدان میں آنے کا زمانہ ہے۔
واضح رہے کہ صدر دھڑے کے رہبر مقتدی صدر نے ہفتے کے روز پورے ملک میں مظاہروں کی کال دی ہے جبکہ الفتح الائنس کے سربراہ ہادی العامری نے بھی ہفتہ 15 مئی کو ملک گير مظاہرے کرنے کی دعوت دی ہے۔


مشہور خبریں۔
نادرا نے قومی شناختی قوانین میں تبدیلیاں کردیں
?️ 21 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی
جولائی
لبنان میں امریکی سفارت خانے کے سیکورٹی الرٹ کے پیچھے کیا کہانی ہے؟
?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: لبنان میں واقع امریکی سفارت خانے نے حالیہ میڈیا رپورٹس میں
اگست
مگرمچھ کے آنسو
?️ 24 جولائی 2023سچ خبریں:صیہونی پارلیمنٹ Knesset کی رکن Everit Farkash Hacohen آج پارلیمنٹ میں
جولائی
خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی اجازت مگرایسا اقدام نہیں اٹھائیں گے۔ طلال چودھری
?️ 21 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے
اکتوبر
غزہ میں ایک اور خوفناک دن
?️ 7 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ
جون
امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے مشرقِ وسطیٰ عدم استحکام کا شکار ہے: روس
?️ 12 مارچ 2026سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا ہے کہ
چین: فلسطین کا مسئلہ مشرق وسطیٰ کے بحرانوں کا مرکز ہے
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: مسئلہ فلسطین کے پرامن حل کے لیے اقوام متحدہ کے
جولائی
گارڈین: ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے سامنے فروخت کا نشان لگا دیا ہے
?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: گارڈین اخبار نے آج خبر دی ہے کہ خارجہ امور
مئی