?️
سچ خبریں:عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے اعلان کیا ہے کہ عراقی فورسز نے دہشت گرد تنظیم داعش کے نائب سرغنہ اور اس کے بیرون ملک آپریشنز کے ذمہ دار کمانڈر کو ہلاک کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے اہم ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے کہا کہ داعش کے دوسرے اہم رہنما، جو عراق اور شام میں تنظیم کا گورنر تصور کیا جاتا تھا، کو ایک کامیاب آپریشن میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عراقی عوام دہشت گرد گروہوں کے خلاف اپنی کامیابیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں، اس کارروائی میں عراق کی نیشنل انٹیلی جنس سروس نے مشترکہ آپریشنل کمانڈ اور بین الاقوامی اتحادی افواج کے تعاون سے حصہ لیا اور داعش کے سینئر رہنما عبداللہ مکی مصلح الرفیعی عرف ابو خدیجہ کو ہلاک کر دیا۔
عراقی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ابو خدیجہ کو نہ صرف عراق بلکہ دنیا کے سب سے خطرناک دہشت گردوں میں شمار کیا جاتا تھا، اس کی ہلاکت کو عراق اور اس کے عوام کے لیے ایک بڑی سکیورٹی کامیابی قرار دیتے ہوئے، انہوں نے اس کامیابی کو امن کے متلاشی تمام اقوام کے لیے بھی خوش آئند قرار دیا۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
صہیونی فوج کے ہاتھوں الجزیرہ کی رپورٹر کی شہادت کے وقت کی ایک نئی ویڈیو
?️ 20 مئی 2022سچ خبریں: آج جمعہ کوالعربی الجدید اخبار نے الجزیرہ کی نامہ نگار
مئی
صہیونی حکومت بچ کر رہے
?️ 3 جولائی 2023سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے مشترکہ چیمبر نے صیہونی حکومت کی مہم
جولائی
پوپ فرانسیس ۸۸ سال کی عمر میں انتقال کر گئے ؛کیتھولک دنیا سوگوار
?️ 21 اپریل 2025 سچ خبریں:واٹیکان نے تصدیق کی ہے دنیا بھر کے کیتھولک عیسائیوں
اپریل
وعدہ صادق آپریشن کے بارے میں پاکستانی ماہرین کا نقطہ نظر
?️ 16 اپریل 2024سچ خبریں: عسکری، دفاعی اور بین الاقوامی تعلقات کے شعبوں کے پاکستانی
اپریل
امریکہ یوکرین بھیجنے کے لیے داعش کے جنگجوؤں کو بھرتی کرتا ہے: اسپوٹنک
?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں: اسپوٹنک خبر رساں ایجنسی نے آج سہ پہر ایک حوالے
جولائی
اب سویڈن کافی دیر کردی
?️ 6 اگست 2023سچ خبریں:قرآن پاک کی بار بار بے حرمتی کی وجہ سے سویڈن
اگست
امریکی امدادی مرکز میں گھٹن سے 10 فلسطینی شہید!
?️ 17 جولائی 2025سچ خبریں: غزہ پٹی میں صیہونی فوجیوں نے ایک بار پھر انسانی
جولائی
سندھ کی حکومت نے وزیر اعظم سے شکوہ کیا
?️ 11 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ حکومت نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر
اگست