سچ خبریں:عراق کے ہلال احمر کے ترجمان نے فلسطین اور لبنان کے مظلوم عوام کے لیے عراق کی جانب سے بڑی مقدار میں امدادی سامان بھیجے جانے کی اطلاع دی ہے۔
واعی نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کے ہلال احمر کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر غسان ثوینی نے کہا کہ یہ امدادی ادارہ عراق کے تمام صوبوں میں موجود ہے اور لبنان تک امدادی سامان پہنچانے کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مزاحمتی تحریک کو کیا کرنا چاہیے اور عرب ممالک کیا کر رہے ہیں؟ عراقی مزاحمتی تحریک کے ایک عہدیدار کا انڑویو
انہوں نے مزید کہا کہ عراق اس وقت 22 ہزار لبنانی شہریوں کی میزبانی کر رہا ہے اور انہیں طبی و نفسیاتی امداد فراہم کر رہا ہے تاکہ جنگی اثرات کا مقابلہ کیا جا سکے۔
ثوینی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 750 ہزار ٹن امدادی سامان فلسطینی عوام کے لیے مصر کے ہلال احمر کے ساتھ تعاون سے بھیجا جا چکا ہے، جبکہ لبنان کے مظلوم عوام کے لیے 15 ٹن طبی امداد اور غذائی سامان بھی فراہم کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: کیا افغانستان ، عراق ، لبنان ، یمن ، شام اور فلسطین میں بیک وقت ایک جیسی صورتحال اتفاقی ہے؟
اس سے قبل عراقی میڈیا نے کربلا اور نجف کے روضوں کے ذمہ داران کی مدد سے عراق کے مختلف صوبوں میں غزہ اور لبنان کے جنگ زدہ عوام کے لیے امدادی سامان جمع کرنے کی خبر دی تھی۔