?️
سچ خبریں:ایران نے جنیوا مذاکرات میں یورینیم کی مکمل بندش کی مغربی پیشکش رد کرتے ہوئے اپنے حق غنیسازی پر زور دیا،تہران نے اسرائیل کی جنگ بندی تک امریکہ سے کسی بھی مذاکرات کو مسترد کر دیا ہے۔
امریکی چینل سیانان نے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ایران نے جنیوا میں یورپی ٹروئیکا کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے دوران یورینیم کی افزودگی کو صفر کرنے (Zero Enrichment) کی پیشکش کو قاطعانہ طور پر مسترد کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، ایرانی مذاکراتی ٹیم نے ایک بار پھر اس موقف کا اعادہ کیا کہ ایران کو اپنی سرزمین پر یورینیم کی افزودگی کا مکمل حق حاصل ہے اور اس سے ہرگز دستبردار نہیں ہوگا۔
دوسری جانب، امریکہ اور بعض یورپی ممالک نے ایران پر دباؤ ڈالا کہ وہ اپنے جوہری پروگرام، خاص طور پر یورینیم کی افزودگی ، کو مکمل طور پر بند کرے، لیکن ایران نے اسے اپنی خودمختاری اور قومی مفاد کے منافی قرار دیتے ہوئے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مذاکرات میں واضح کیا کہ تہران اب بھی سفارتی راہ کو ترجیح دیتا ہے، تاہم موجودہ بحران کا آغاز خود اسرائیل کی طرف سے ہوا جس نے امریکی حمایت سے ایران پر براہ راست حملہ کیا اور سفارتکاری کی راہ بند کر دی۔
عراقچی نے مزید کہا کہ جب تک صہیونی ریاست، جو بچوں کی قاتل ہے، اپنی جنگی کارروائیاں بند نہیں کرتی، ایران امریکہ کے ساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت میں داخل نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں:سعودی عرب میں یورینیم کی افزودگی
یہ مؤقف اس وقت سامنے آیا ہے جب خطے میں ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی اپنی انتہاؤں کو چھو رہی ہے اور عالمی برادری ایران کے جوہری موقف اور سیاسی مستقبل پر نظریں جمائے ہوئے ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
پاکستان نیوکلیئر بلیک میلنگ نہیں کررہا، جوہری صلاحیت دفاع کیلئے ہے۔ خواجہ آصف
?️ 15 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان
اگست
تارکین وطن کے لیے سب سے مہلک زمینی کراسنگ
?️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں:تازہ ترین رپورٹ کے مطابق یہ معلوم ہوا ہے کہ ہر
اکتوبر
رفح میں خوفناک صیہونی جاحیت میں امریکہ کا کیا کردار ہے؟
?️ 30 مئی 2024سچ خبریں: رفح میں پناہ گزینوں کے ہولناک قتل عام میں امریکی
مئی
زراعت کی ترقی کیلئے چین سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے: وزیر خارجہ
?️ 12 جون 2021ملتان (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ
جون
چین امریکی غنڈہ گردی کے خلاف برازیل کا حامی
?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ نے امریکہ کی برازیل پر عائد کردہ گمرکی
اگست
فردوس عاشق کی ٹک ٹاک اسٹار پر تنقید
?️ 13 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے
جولائی
شام میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ؛2 اہلکار زخمی
?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:مشرقی شام میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملے میں دو
اپریل
کراچی میں انتہائی مخدوش 51 عمارتیں گرانے کا فیصلہ، سانحہ لیاری پر سربراہ ایس بی سی اے معطل
?️ 7 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ حکومت نے لیاری میں عمارت گرنے کے سانحے
جولائی