ایران کے نو منتخب صدر نے فلسطین کی حمایت کے بارے میں بڑا بیان جاری کردیا

ایران کے نو منتخب صدر نے فلسطین کی حمایت کے بارے میں بڑا بیان جاری کردیا

?️

تہران (سچ خبریں)  ایران کے نو منتخب صدر نے حماس کے اہم عہدیداروں سے رابطہ کرتے ہوئے فلسطین کی حمایت کے بارے میں بڑا بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہمیشہ کی طرح فلسطینی قوم کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

تفصیلات کے مطابق حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور اسلامی جہاد تنظیم کے سیکریٹری جنرل زياد النخالہ نے ایران کے نو منتخب صدر، آیت اللہ ابراہیم رئیسی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

ہنیہ نے ایران کے صدارتی انتخابات میں سید ابراہیم رئیسی کی کامیابی پر انہیں مبارک باد دی اور فلسطین کاز کی اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے حمایت پر شکریہ ادا کیا ۔

زیاد النخالہ نے بھی آیت اللہ رئيسی کے لئے کامیابی کی دعا کی اور فلسطین نیز استقامتی محاذ کی حمایت کے لئے ایران کا شکریہ ادا کیا ۔

اس ٹیلی فونی گفتگو میں آیت اللہ رئیسی نے بھی صیہونی حکومت کے خلاف سیف القدس جنگ میں بڑی کامیابی پر مبارکباد دی ۔

ایران کے منتخب صدر سید ابراہیم رئيسی نے النخالہ اور ہنیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یقین رکھیں ایران فلسطین کی حمایت کرتا رہے گا اور بیت المقدس کی آزادی تک فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گا ۔

انہوں نے غزہ کے خلاف بارہ روزہ جنگ میں فلسطینیوں کی فتح پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی مظلوم ، ڈٹی رہنے والی اور بہادر قوم ایک بار پھر کڑی آزمائش میں سرخرو ہوئی ہے اور بیت المقدس کی آزادی کے لئے اپنی جد و جہد میں غاصب صیہونی حکومت کو ایک قدم اور پیچھے دھکیل دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں غاصب صیہونیوں کے جرائم اور فلسطینی بچوں ، خواتین اور شہریوں کا قتل حالانکہ جرائم پیشہ صیہونیوں کی حیوانیت و بربریت ، انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور غزہ و غرب اردن کے بے آسرا لوگوں کی مظلومیت کا ثبوت ہے لیکن یہ جرائم ، تباہی کی طرف بڑھ رہی صیہونی حکومت کو بچا نہیں پائيں گے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے نو منتخب صدر نے زور دے کر کہا کہ استقامتی محاذ کے میزائیلوں نے صیہونی حکومت کی سیکوریٹی کی شیشے کی دیوار کی کمزوری کو کسی بھی زمانے سے زيادہ واضح کیا ہے اور فلسطینیوں کے عزم نے صیہونیوں کے ڈیفنس سسٹم کو تباہ کر دیا اور یہ ثابت کر دیا کہ اسرائيل کے نا قابل شکست ہونے کا دعوی ، کتنا بے بنیاد ہے

مشہور خبریں۔

روس کا ایران، امریکہ ایٹمی مذاکرات کے ممکنہ معاہدے میں تعاون کرنے پر آمادگی کا اظہار

?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایران اور امریکہ کے

نئے ٹیرف کے بعدچین میں تجارتی کشیدگی میں اضافہ

?️ 17 دسمبر 2025 نئے ٹیرف کے بعدچین میں تجارتی کشیدگی میں اضافہ میکسیکو کی

بیلجیئم نے تل ابیب کی مذمت کیوں کی ؟

?️ 2 جون 2024سچ خبریں: بیلجیئم کے وزیر خارجہ حجہ لحبیب نے فلسطینی پناہ گزینوں کے

واٹس ایپ نے منفرد فیچر  متعارف کرا دیا

?️ 8 فروری 2022سان فرانسسکو ( سچ خبریں) دنیا کی مقبول ترین پیغام رساں ایپلی

 کیا حماس اور اسرائیلی حکومت کے درمیان معاہدے ہوگا ؟

?️ 28 جنوری 2024سچ خبریں:امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک حماس

امریکی صدر کا ہولوکاسٹ گف

?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:  کل بدھ کو مقبوضہ فلسطین کا دورہ کرنے والے ریاستہائے

ٹرمپ کا ‘آزادی پروجیکٹ’ ایک ایسی سرزمینِ برزخ جس میں امریکی صدر الجھ رہے ہیں

?️ 5 مئی 2026سچ خبریں: گارڈین اخبار نے ٹرمپ کے نام نہاد ‘آزادی پروجیکٹ’ کو،

اسرائیل ابو مازن کی زیر قیادت فلسطینی اتھارٹی کو مضبوط کرنے کی کوشش کیوں کر رہا ہے؟

?️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں:اگرچہ صدی کی ڈیل کی نقاب کشائی کے دوران صہیونیوں نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے