ایرانی سپاہ پاسداران نے یوم قدس کے موقع پر اہم بیان جاری کردیا

ایرانی سپاہ پاسداران نے یوم قدس کے موقع پر اہم بیان جاری کردیا

?️

تہران (سچ خبریں) ایرانی سپاہ پاسداران  نے یوم القدس کے موقع پر اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتفاضہ اور فلسطینی استقامت ہرگز نہیں رکے گی۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے بیان میں یوم القدس کو عالم اسلام کی وحدت، قدس شریف کی آزادی کی آرزو، استقامتی محاذ کے کمانڈر شہید قاسم سلیمانی کے خون کے انتقام کی نوید، مغربی ایشیا سے امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کےانخلا اور علاقے کے سیاسی جغرافیہ سے صیہونی حکومت کو محو کئے جانے کے بعد اس کی جگہ ارض مقدس پر مکمل طور سے فلسطینی ریاست کی تشکیل کا مظہر قرار دیا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے بیان میں یوم القدس کو یوم اللہ سے تعبیر کیا اور مسئلہ فلسطین کے حل اور صیہونی حکومت کے سرطانی غدے کو جڑ سے اکھاڑ پھیکنے کے لئے مسلمان اقوام کے عزم و ارادے کی علامت قرار دیا۔

اس بیان میں شہدائے انتفاضہ اور قدس شریف کی آزادی کی راہ میں جانفشانی کرنے والے عظيم سپوت شہید جنرل قاسم سلیمانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی راہ کو جاری رکھنے کا عز‍م ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ خطے کی صورتحال کے پیش نظر صہیونی حکومت کے سقوط و زوال کے آثار نمایاں ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کے سقوط و زوال کے آثار، فلسطینی عوام کی روز افزوں استقامت، ارض مقدس پر مکمل فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے رہبر انقلاب اسلامی کی اسٹراٹیجی پر مبنی ملت فلسطین کے عزم و ارادے اور دنیا میں سامراج مخالف استقامتی محاذ کے علمبردار کی حیثیت سے آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے نظریہ استقامت کے عملی شکل اختیار کرنے کی نوید ملتی ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ شہید قدس جنرل قاسم سلیمانی کے خون کا انتقام اور علاقے سے امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے انخلا کی نوید رہبر انقلاب اسلامی کے نظریہ استقامت کا ہی مظہر ہے۔

مشہور خبریں۔

یوم مزدور کے مظاہروں میں فرانسیسی پولیس کا بھاری نقصان

?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:فرانس کے وزیر داخلہ نے اعلان کیا کہ یوم مزدور کے

امریکی مشیر اس کی فوج سے زیادہ خطرناک

?️ 26 جنوری 2022سچ خبریں:  الانبار صوبے میں الحشد الشعبی کی کارروائیوں کے کمانڈر قاسم

خلا سے لی گئی ماؤنٹ ایورسٹ کی تصویر ڈھونڈنے میں صارفین کی دلچسپی

?️ 3 دسمبر 2021کیلیفورنیا( سچ خبریں) دنیا کی سب سے اونچی چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ ہے

برطانوی وزیراعظم کے دو معاونین کا استعفی

?️ 12 مئی 2026 سچ خبریں:ٹام رٹلینڈ اور جو مورس، وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے دو

بائیڈن کا چینی ٹیک کمپنیوں کے ساتھ نیا معاہدہ

?️ 10 اگست 2023سچ خبریں:ایگزیکٹو آرڈر ٹریژری سکریٹری کو تین شعبوں میں چینی کمپنیوں میں

فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم نہیں، مؤخر کیے گئے ہیں، مفتاح اسمٰعیل

?️ 8 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ وزیر

آپریشن غضب للحق میں اب تک 297 خوارج ہلاک 450 زخمی ہوچکے ہیں۔ ترجمان پاک فوج

?️ 28 فروری 2026راولپنڈی (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف

مسلمان ممالک کا آپس میں دست و گریباں ہونا دکھ کی بات ہے۔ خواجہ آصف

?️ 8 مارچ 2026سیالکوٹ (سچ خبریں) وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دکھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے