?️
تہران (سچ خبریں) ایران نے فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیلی دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے اور ان کی شاندار کامیابی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیئے غزہ نامی ڈرون کی رونمائی کردی جس کو ایران کے اندر تیار کیا گیا ہے اور وہ 2 ہزار کلو میٹر تک مار کرسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایران نے مقامی طور پر تیار کردہ 2 ہزار کلو میٹر تک مار کرنے والے لڑاکا ڈرون کی رونمائی کی اور فلسطینیوں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اس کا نام غزہ رکھ لیا۔
خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق سرکاری میڈیا کا کہنا تھا کہ ڈرون کا نام فلسطینی جدوجہد سے متاثر ہوکر ان کے اعزاز میں غزہ رکھا گیا ہے، ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ نیا ڈرون میں 35 گھنٹے پرواز، 13 بم اور 500 کلو گرام الیکٹرونکس کی اشیا ساتھ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
پاسداران انقلاب کے میجر جنرل حسین سلامی کا کہنا تھا کہ نئے ڈرون کا نام غزہ ان کے اعزاز میں رکھا گیا ہے جو آج حملہ آور اور جارحیت پسند صہیونیوں کے خلاف برسر پیکار ہیں۔
ایران کے میزائل نظام کے خلاف امریکی سمیت مغربی طاقتیں آواز اٹھاتی رہتی ہیں تاہم ایران ان کو مسترد کرتا آیا ہے جبکہ ایران ہمیشہ غزہ کی حکمران جماعت حماس کی مدد کرتا رہا ہے۔
ایران نے حماس کی مالی یا دیگر ذرائع سے مدد کے حوالے سے دیے جانے والے بیانات پر کوئی ردعمل نہیں دیا تاہم حماس ایران سے بہترین تعلقات کا معترف ہے اور ہمیشہ اس بات کا اعتراف کیا ہیکہ ایرانی کی مدد کے بغیر ان کی کامیابی ممکن نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای فلسطین کے حق میں بیانات دیتے رہتے ہیں اور انہیں دنیا میں بیت المقدس اور فلسطینی قوم کا سب سے برا حامی سمجھا جاتا ہے اور اسی وجہ سے امریکا اور اسرائیل ایران سے دشمنی کرتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
یمنی جیل پر سعودی اتحاد کے حملے سے 140 افراد ہلاک اور زخمی
?️ 21 جنوری 2022سچ خبریں: یمنی میڈیا نے آج صبح خبر دی ہے کہ سعودی
جنوری
بھارت، پاک چین اقتصادی راہداری کے خلاف سازشوں میں ملوث ہے: وزیر داخلہ
?️ 25 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بھارت
اگست
تائیوان کی فوج کے تلخ دن؛ سکورسکی کے ہیلی کاپٹر کا بیڑا گر کر تباہ
?️ 23 جون 2022سچ خبریں: تائیوان میں، جزیرے کی بحریہ نے بدھ کے روز
جون
قابض فورسز کے ہاتھوں اسماعیل ھنیہ کی بہن کی گرفتاری
?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں حماس کے
اپریل
بچوں کے حقوق سے متعلق بین الاقوامی کنونشن پاکستان کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ تھا
?️ 20 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ
نومبر
روس اور ایران کے خلاف مغرب کی شکست پر جاسوسی تنظیموں میں خوف
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:پولیٹیکو میگزین نے اپنی ایک رپورٹ میں امریکہ میں دنیا کے
جولائی
نیہا ککڑ کا خودکشی کے حوالے سے اہم انکشاف
?️ 28 جون 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کی مقبول ترین گلوکارہ نیہا ککڑ کے تلخ
جون
کیا پوری دنیا میں امریکی قیادت کا راج ہے؟
?️ 21 نومبر 2021سچ خبریں: سوچی میں والدین کی 28ویں بین الاقوامی میٹنگ میں صدر پوتن
نومبر