?️
سچ خبریں:صہیونی ریاست کی افواج نے ایک بار پھر غزہ کے مختلف علاقوں کو اپنی وحشیانہ کارروائیوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں 4 شہری شہید اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی ریاست نے فلسطینیوں کی نسل کشی کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے غزہ کی پٹی پر فضائی اور توپخانے کے حملے کیے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ فلسطینیوں کی نسل کشی میں اسرائیل کا ساتھی
رپورٹس کے مطابق، صہیونی جنگی طیاروں کی جانب سے جنوبی غزہ کے علاقے صبرا پر کیے گئے حملے میں 4 شہری شہید اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا نے اطلاع دی کہ رفح میں کی گئی بمباری کے دوران کم از کم 3 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق، صہیونی جنگی طیاروں نے 2 اسکولوں کو بھی نشانہ بنایا جہاں فلسطینی پناہ گزین قیام پذیر تھے، ان حملوں میں کم از کم 15 شہری شہید اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، اکتوبر 2023 میں شروع ہونے والی جنگ کے بعد سے اب تک 45129 غیر مسلح شہری صہیونی افواج کے ہاتھوں شہید ہو چکے ہیں، جبکہ 107000 سے زائد افراد زخمی ہیں۔
مزید پڑھیں: کیا بھارت بھی معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی میں ملوث ہے؟
مزید یہ کہ اندازے کے مطابق 10000 سے زائد افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، جنہیں بالآخر شہداء کی فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی ہنگامہ آرائی اور ایرانیوں کی ذہانت: ترک تجزیہ نگار
?️ 18 اپریل 2024سچ خبریں: ترکی کے امور اور مغربی ایشیائی مسائل کے مبصر نے
اپریل
ایران نے زیرِقبضہ بحری جہاز پر موجود پاکستانی شہریوں کو چھوڑنے کی منظوری دے دی
?️ 17 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) تہران نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر
اپریل
عمران خان کی اہلیہ اور بہنوں کے خلاف کیسز کے حق میں نہیں ہوں، رانا ثنااللہ
?️ 24 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر اعظم
اکتوبر
پاکستان نے ایک بار پھر فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے اعلان کیا
?️ 7 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی یوم قدس کے موقع پر دفتر خارجہ کے
مئی
فلسطینی قیدیوں کے ساتھ صیہونی جیلوں میں منصوبہ تشدد؛ اقوام متحدہ نے تحقیقات کا مطالبہ
?️ 18 مئی 2026سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے فلسطینی قیدیوں
مئی
وزیر ریلوے نے اہم اعتراف کر لیا
?️ 9 جون 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے اعتراف کیا ہے کہ
جون
نیتن یاہو شدید بحران کا شکار ہیں:حزب اللہ
?️ 29 اپریل 2025 سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے تاکید
اپریل
امریکی اشاعت: ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان تعلقات کشیدہ حالت میں ہیں
?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: پولیٹیکو میگزین نے متعدد امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ
مئی