?️
سچ خبریں:صیہونی حکومت کے اعلیٰ سطحی نمائندے کی جانب سے ایٹمی ہتھیاروں کے حوالے سے کیے گئے ایک سیدھے سوال پر غیر سفارتی رویہ اور اعصابی شکست اس وقت دیکھنے کو ملی جب آر ٹی (راشا ٹوڈے) کی ایک صحافی نے اسرائیل کے خفیہ جوہری پروگرام پر سوال اٹھایا۔
روسی نشریاتی ادارے رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، شارِن ہاسکل، جو اس وقت نائب وزیر خارجہ کے منصب پر فائز ہیں، ایک پریس کانفرنس کے دوران اس وقت برہم ہو گئیں جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ اگر ایران اپنا یورینیم افزودگی پروگرام روک دیتا ہے، تو کیا اسرائیل بھی اپنے جوہری ہتھیاروں کو ختم کرے گا؟
یہ بھی پڑھیں:صیہونی جوہری ہتھیار
ہاسکل نے اس سوال کا براہِ راست جواب دینے کے بجائے ایران پر الزامات کی بوچھاڑ شروع کر دی اور کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کرے، کیونکہ یہ نہ صرف اسرائیل بلکہ پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے۔
جب صحافی نے سوال دہرایا کہ بات اسرائیل کے بارے میں ہے، نہ کہ ایران کے، تو ہاسکل مکمل طور پر اعصاب کھو بیٹھیں اور دعویٰ کیا کہ اسرائیل کسی کو دھمکی نہیں دیتا، ہم کسی پر حملہ نہیں کرتے!
اسرائیلی نائب وزیر خارجہ نے اپنی باتوں میں ایران کو لبنان، بیروت، شام اور یمن میں تباہی کا ذمے دار ٹھہرایا،حزب اللہ کو جنوبی و مرکزی امریکہ میں منشیات اور اسلحہ اسمگلنگ کا بڑا نیٹ ورک قرار دیا اور اسرائیل کو مشرقِ وسطیٰ میں استحکام کا ستون بتایا لیکن ان تمام دعووں پر کوئی ثبوت پیش نہ کیا۔ صحافیوں کے مسلسل اصرار پر بھی وہ اسرائیل کے جوہری پروگرام یا پالیسی پر جواب دینے سے گریزاں رہیں۔
ہاسکل کے ان بیانات کا پس منظر وہ حالات ہیں جن میں اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023 سے غزہ پر مسلسل بمباری کی ہے، جس کے نتیجے میں 5100 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
اس کے علاوہ جنوبی شام میں اسرائیلی حملے مسلسل جاری ہیں،جنوبی لبنان میں بھی اسرائیلی افواج کی دراندازی معمول بن چکی ہے اور اسرائیل نے اب تک اپنے جوہری ہتھیاروں کی موجودگی نہ تسلیم کی ہے، نہ بین الاقوامی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔
بین الاقوامی صحافتی حلقوں اور مبصرین نے شارِن ہاسکل کے رویے کو غیر سفارتی، فرارانہ اور مغالطہ انگیز قرار دیا ہے، جو اسرائیل کی جوہری پالیسی پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کے سوا کچھ نہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
وزیراعظم نے لینڈ ریونیو اور کسٹم کو علیحدہ کرنے کی منظوری دے دی
?️ 5 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ریونیو جمع کرنے والے
جنوری
شامی اپوزیشن اتحاد نے ترکی سے انخلاء کی تردید کی
?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں: ترکی میں شامی اپوزیشن کے اتحاد کے سربراہ سالم نے
ستمبر
شام پر حملوں اسرائیلی حملوں کا بنیادی مقصد کیا ہے ؟
?️ 5 جون 2025سچ خبریں: شام کے وزیر خارجہ «اسعد الشیبانی» نے ایک پریس کانفرنس کے
جون
پاکستان نے طالبان میں خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم پر زور دیا
?️ 20 جون 2024سچ خبریں: اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق
جون
شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کا ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کا خیر مقدم
?️ 26 جون 2026سچ خبریں: شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سیکرٹری جنرل نورلان یرمکبایف نے
جون
روپے کی بے لگام گراوٹ جاری، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 1.09 روپے مزید مہنگا
?️ 31 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستانی کرنسی کی بے لگام گراوٹ کا سلسلہ جاری
اگست
سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ ٹی او آر کے برخلاف قراردیدی
?️ 11 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ ٹی او آر
مئی
’ذرا برابر بھی پریشانی نہیں‘
?️ 7 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حماد اظہر نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے
جنوری