بھارت کا پاکستان کے خلاف نیا اقدام

بھارت کا پاکستان کے خلاف نیا اقدام

?️

سچ خبریں:بھارت نے کشیدگی پھیلانے کے الزام میں 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز کو بند کر دیا، جن کے مجموعی طور پر 63 ملین فالورز تھے، اس اقدام کے ساتھ ہی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے تبادلے کی خبریں بھی سامنے آئیں۔

روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق، سرکاری ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ بھارت نے 16 پاکستانی چینلز بشمول یوٹیوب پر  موجود کئی معروف نیوز چینلز کو بند کر دیا ہے، بھارتی حکومت کا دعویٰ ہے کہ یہ نیٹ ورکس فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے والی مواد نشر کر رہے تھے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ بند کیے گئے ان چینلز کے مجموعی طور پر 63 ملین فالورز تھے۔ یہ کارروائی بھارتی وزارت داخلہ کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی ہے۔
ادھر، بھارتی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی افواج نے ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔
 بیان کے مطابق، پاکستانی فوج نے گزشتہ شب جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے کوپوارہ اور پونچھ سیکٹرز میں بلااشتعال فائرنگ کی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ بھارتی افواج نے اس پاکستانی کارروائی کا فوری جواب دیا۔
یہ کشیدگی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حال ہی میں بھارتی زیر انتظام کشمیر میں سیاحوں کے ایک گروپ پر حملہ ہوا، جس کے بعد نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان تعلقات میں مزید تناؤ آ گیا ہے، اور سرحدی علاقوں میں فائرنگ کے تبادلے کی خبریں تواتر سے سامنے آ رہی ہیں۔

مشہور خبریں۔

بے شرم، بے رحم اور سنگل دل شخص بھارت کا وزیر اعظم ہے، پرکاش راج

?️ 11 جون 2025سچ خبریں: بھارتی فلموں کے معروف ولن پرکاش راج نے بھارتی وزیر

اسپیکر کا جانبدارانہ رویہ پارلیمنٹ کی توہین ہے، تحریک انصاف

?️ 27 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے اراکین اسمبلی کی

فرانسیسی حکومت کی حالت زار

?️ 22 اگست 2023سچ خبریں:فرانسیسی میڈیا نے اس ملک کی حکومت کے حالیہ بدامنی کے

متحدہ عرب امارات کا اسرائیل میں شاندار سفارت خانہ تعمیر کرنے کا منصوبہ

?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں: تل ابیب کے علاقے میں پلاننگ اینڈ کنسٹرکشن کمیٹی نے ہرٹزیلیا

دنیا جارحوں کو جواب دینے کے ہمارے قانونی حق کو تسلیم کرتی ہے : یمن

?️ 26 جنوری 2022سچ خبریں:   یمنی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے وزیر خارجہ ہشام شرف نے

بیجنگ اور واشنگٹن تعلقات کو سنگین مسائل کا سامنا

?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں:   چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ بیجنگ اور

فرانسوی دہشت گرد شام میں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام: دمشق

?️ 26 مئی 2023سچ خبریں:شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ

پرویز الہٰی کو کرپشن کیس میں نیب کی نئی تحقیقات کا سامنا

?️ 10 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) قومی احتساب بیورو  نے گجرات اور منڈی بہاالدین کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے