?️
سچ خبریں:شام کے باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک میں امریکی افواج کے خلاف حملوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، خاص طور پر شمال مشرقی شہر الحسکہ میں۔
المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی قابضین کے ایک قافلے کو الحسکہ کے مشرقی علاقے میں نشانہ بنایا گیا، جہاں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں قافلے میں شامل متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: شام میں امریکی قابضین کی حالت زار
مقامی ذرائع نے بتایا کہ یہ دھماکہ ایک منصوبہ بند کارروائی کا نتیجہ تھا، جس کے بعد امریکی فوجی ہیلی کاپٹروں نے علاقے کی فضائی نگرانی شروع کر دی۔
واضح رہے کہ الحسکہ وہ علاقہ ہے جہاں امریکی افواج کے کئی اہم فوجی اڈے موجود ہیں، ان حملوں کے باوجود امریکی افواج نے ان واقعات کو میڈیا سے چھپانے کی کوشش کی ہے اور حملے کی تفصیلات عام نہیں کیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حملے امریکی فوج کی موجودگی کے خلاف مقامی مزاحمت کے بڑھتے ہوئے جذبات کا اظہار ہیں۔
یاد رہے کہ ابھی چند دن پہلے ہی الحسکہ کے علاقے میں امریکی قافلے کو نشانہ بنانے کے لیے ایک اور بم دھماکہ کیا گیا تھا۔
اس واقعے میں سات فوجی گاڑیوں اور دیگر فوجی ساز و سامان پر مشتمل قافلے کو بم سے نشانہ بنایا گیا تھا۔
یہ حملہ امریکی افواج کے ایک اڈے کے قریب پیش آیا، جہاں دھماکے کے نتیجے میں قافلے کو نقصان پہنچا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ حملے شام میں امریکی افواج کی غیر قانونی موجودگی کے خلاف مقامی مزاحمت میں اضافے کی علامت ہیں۔
الحسکہ اور دیگر علاقوں میں امریکی فوجی اڈے نہ صرف مقامی آبادی کی آزادی کے خلاف سمجھے جاتے ہیں بلکہ یہ علاقے میں غیر ملکی افواج کی مستقل موجودگی کے لیے بھی شدید تنقید کا مرکز ہیں۔
شام کے مختلف علاقوں، خاص طور پر حسکہ میں امریکی افواج پر حملے اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ مقامی مزاحمت کاروں کی کارروائیاں شدت اختیار کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: شام میں امریکی کونک اڈے کو دوبارہ نشانہ بنانا گیا
قابل ذکر ہے کہ ان حملوں کے باوجود امریکی افواج کی خاموشی ان کے لیے پیدا ہونے والی مشکلات کو ظاہر کرتی ہے۔
شام میں امریکی افواج کی غیر قانونی موجودگی اور ان کے خلاف بڑھتے ہوئے حملے خطے میں جاری کشیدگی اور امریکی پالیسوں کی ناکامی کا ثبوت ہیں۔
مشہور خبریں۔
اسموگ کے پیش نظر پنجاب کے مختلف اضلاع میں عائد پابندیوں میں توسیع
?️ 18 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں اسموگ کے پیش نظر 18 اضلاع میں
نومبر
عمران خان، بشری بی بی کو عدالت لانے کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری
?️ 25 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نےضمانت کی
مارچ
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو بری کردیا
?️ 29 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز
نومبر
سعودی ولی عہد نے انصاراللہ کے خلاف دیا گیا بیان واپس لیتے ہوئے حوثیوں کو اہم پیش کش کردی
?️ 30 اپریل 2021ریاض (سچ خبریں) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے انصاراللہ کے
اپریل
ہم غزہ کی حمایت جاری رکھیں گے: انصاراللہ
?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں:یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی بیوروعلی القحوم نے کہا
جنوری
شہریار منور اور ماہین صدیقی نے نکاح کرلیا
?️ 28 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکار شہریار منور اور اداکارہ ماہین صدیقی نے
دسمبر
سعودی عرب کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے بارے میں نیتن یاہو کا دعویٰ
?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل سے بات کرتے ہوئے نیتن یاہو نے
دسمبر
حکومت کا دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر سے متعلق پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ
?️ 13 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے چولستان کینال کی تعمیر سے
جنوری