?️
واشنگٹن (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس کی شدت کے پیش نظر امریکی صدر جو بائیڈن نے بھارت کے خلاف اہم قدم اٹھاتے ہوئے بھارت پر سفری پابندی عائد کردی ہے جس کا اطلاق اگلے ہفتے سے ہوگا۔
خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ امریکا میں اگلے ہفتے سے بھارت سے آنے والے افراد پر داخلے کی پابندی ہوگی۔
پریس سیکریٹری جین پساکی نے اپنے بیان میں کہا کہ سینٹرز فارڈیزیز کنٹرول اینڈ پری وینشن کی سفارش پر انتظامیہ بھارت سے آنے والوں پر پابندی ہوگی، انہوں نے کہا کہ بھارت میں کووڈ-19 کے غیرمعمولی کیسز اور وائرس کی کئی اقسام موجود ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اس پالیسی کا اطلاق 4 مئی سے ہوگا۔
خیال رہے کہ بھارت میں ایک مرتبہ پھر یومیہ کورونا وائرس کے کیسز میں غیرمعمولی اضافے کے بعد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے ہیں، بھارتی حکام کے مطابق ملک میں مزید 3 لاکھ 79 ہزار 257 کیسز رپورٹ ہوئے جو ایک دن میں اب تک رپورٹ ہونے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔
نئے کیسز کے بعد بھارت میں مجموعی کورونا کیسز کی تعداد ایک کروڑ 83 لاکھ ہوگئی، کورونا کیسز کی تعداد کے نتاظر میں امریکا کے بعد بھارت کا شمار ہوتا ہے جہاں وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 645 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 4 ہزار 832 ہوگئی ہے۔
گزشتہ ہفتے بھارتی وزیر صحت نے ملک میں کورونا وائرس کی نئی قسم کی موجودگی کا انکشاف کیا تھا، وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ مہاراشٹر سے حاصل نمونوں میں نئی قسم کے کورونا وائرس کی موجودگی کے بارے میں معلوم ہوا ہے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی اعلیٰ فوجی عہدیدار کے چونکا دینے والے انکشافات
?️ 14 اپریل 2025 سچ خبریں:صیہونی فوج کے سربراہ جنرل ایال زامیر نے ایک متنازع
اپریل
ایران پر حملے کی کامیابی کا فیصلہ کرنا بہت جلد ہے: بلنکن
?️ 22 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی سیکرٹری خارجہ انتھونی بلینکن نے سی این این کے
دسمبر
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کردیا
?️ 16 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے
اپریل
روس، طیاروں کے انجن اور میزائل بنانے والے دنیا کے 5 بڑے ممالک میں شامل
?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ماسکو طیارہ اور
ستمبر
کون سے ممالک برکس گروپ مین شامل ہونا چاہتے ہیں ؟
?️ 22 اکتوبر 2024سچ خبریں: روس میں برکس اجلاس کے موقع پر ایک مضمون میں ایس
اکتوبر
برازیل یوکرین کو لیپرڈ 1ٹینک گولہ بارود فروخت نہیں کرے گا
?️ 28 جنوری 2023سچ خبریں:برازیل کے صدر لولا ڈا سائلو اب جرمنی کو لیوپرڈ 1
جنوری
بلنکن کا تین لاتینی امریکی ممالک کا ایک ہفتہ کا دورہ
?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں: انتھونی بلنکن تین ممالک کے ایک ہفتے کے دورے
اکتوبر
اسرائیل شام کے ٹکڑے کرنے کا خواہاں
?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں: یدیعوت احرانوت اخبار کے تجزیہ کار رامی سمینی نے اس
جنوری