نیتن یاہو کا اقتدار آخری مراحل میں، اسرائیلی سیاستدان ان کی حکومت کے خاتمے کے لیئے متحد ہوگئے

نیتن یاہو کا اقتدار آخری مراحل میں، اسرائیلی سیاستدان ان کی حکومت کے خاتمے کے لیئے متحد ہوگئے

?️

تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کا اقتدار آخری مراحل میں پہونچ چکا ہے اور اب انہیں اقتدار سے ہٹانے کے لیئے اسرائیلی سیاستدان متحد ہوگئے ہیں اور کسی بھی وقت انہیں حکومت سے دستبردار ہونا پڑ سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کو عہدے سے ہٹانے اور سیاست میں تبدیلیاں لانے کے لیے اسرائیلی سیاستدانوں کے اتحاد کا قیام آخری مراحل میں پہنچ گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ان کے پاس رات 12 بجے تک کا وقت ہے کہ وہ ایک متبادل گورننگ اتحاد قائم کریں جس سے بی بی کے نام سے مشہور دائیں بازو کے رہنما کی حکومت کا خاتمہ ہوگا جس نے گزشتہ 12 سالوں سے اسرائیل پر حکومت کی ہے۔

اس کی قیادت سابقہ ٹی وی اینکر یائر لاپڈ کر رہے ہیں جو سیکولر سینٹرسٹ ہیں اور جنہوں نے چند روز قبل ہی ایک ارب پتی دائیں بازو کے مذہبی قوم پرست نفتالی بینیٹ کی اہم حمایت حاصل کی تھی۔

نفتالی بینیٹ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ اتحادیوں کی مذاکراتی ٹیم نے پوری رات بیٹھ کر اتحادی حکومت بنانے کی سمت پیشرفت کی ہے۔

120 نشستوں والی پارلیمنٹ میں 61 نشستوں کی اکثریت حاصل کرنے کے لیے ان کے غیر متوقع اتحاد میں انہیں بائیں بازو اور دائیں بازو کی جماعتوں کو بھی شامل کرنا پڑے گا اور امکان ہے کہ انہیں عرب اسرائیلی سیاستدانوں کی حمایت کی ضرورت ہوگی۔

اسرائیل کے زیر قبضہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری جیسے فلیش پوائنٹ پر گہرے نظریاتی اختلافات کے باوجود 71 سالہ بینجمن نیتن یاہو کو عہدے سے ہٹانے کے لیے گروپ بندی کو متحد ہونا پڑے گا۔

واضح رہے کہ بینجمن نیتن یاہو طویل ترین عرصے تک اسرائیل کے وزیرِ اعظم رہنے والے شخص ہیں اور اقتدار پر اپنی مضبوط گرفت کے باوجود اُن کا دور مسائل سے خالی نہیں رہا ہے۔

بینجمن نیتن یاہو کو کرپشن الزامات کے تحت تحقیقات کا بھی سامنا رہا ہے اور نومبر 2019 میں ان پر اعتماد مجروح کرنے، رشوت اور فراڈ کے فردِ جرم بھی عائد کی جا چکی ہے۔ اقتدار سے بے دخل ہونے کی صورت میں وہ جیل بھی جا سکتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

پاکستان میں زرعی شعبے میں تجارت کے وسیع امکانات موجود ہیں، گورنر پنجاب

?️ 3 مارچ 2025لاہور: (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ

یمن اور یوکرین جنگ کے بارے میں برطانیہ کا دوغلہ پن

?️ 19 مارچ 2022سچ خبریں:انگلینڈ کے سابق فٹبالر اور کوچ ایلن شیرر نے یوکرین کے

غزہ سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد کے مسودے پر صیہونی حکومت کا رد عمل

?️ 16 نومبر 2025سچ خبریں: اسرائیل کے جنگی وزیر یوسرائیل کاٹس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم

اسٹیٹ بینک شرح سود کو کم کرکے 6 فیصد تک لائے، صنعتکاروں کا مطالبہ

?️ 26 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صنعتکاروں اور بزنس کمیونٹی کے رہنماؤں نے اسٹیٹ

صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ مزاحمت ہے:جہاد اسلامی

?️ 2 دسمبر 2021سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے ایک سینئر رکن نے ایک

امریکہ کی یوکرین کی جنگ کے خاتمے کے لیے منصوبہ بندی کیا ہے؟

?️ 14 فروری 2025 سچ خبریں: ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریاستہائے متحدہ

برطانوی وزیر خارجہ نے آرمی چیف سے ملاقات کی

?️ 4 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومینک راب نے چیف آف

فلسطین کی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے کثیر الجماعتی کانفرنس کا آغاز

?️ 7 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فلسطین کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے