?️
پالما (سچ خبریں) بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم داعش نے ایک بار پھر موزمبیق پر حملہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے پالما نامی شہر پر مکمل قبضہ کرلیا ہے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق دہشت گرد تنظیم داعش نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے پالما شہر کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق دہشت گرد تنظیم داعش نے گزشتہ بدھ کو پالما پر حملہ کیا تھا اور اب اس نے شہر پر مکمل طور پر قابض ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق موزمبیق کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ مسلح دہشت گردوں نے گیس کے ذخائر کے حامل چھوٹے سے شہر پالما پر حملہ کر دیا ہے جس میں متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
سی این این سمیت دیگر عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق داعش کی جانب سے کیے جانے والے حملے کے بعد مقامی باشندوں نے بہت بڑے پیمانے پر نقل مکانی شروع کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق شہر کے باشندے پیدل چل رہے ہیں، گاڑیوں پر سفر کر رہے ہیں۔ سمندری راستے کا انتخاب کررہے ہیں اور یا یہ کہ انہیں جو بھی ذرائع آمد و رفت میسر آرہے ہیں اس کے ذریعے نقل مکانی کر رہے ہیں۔
نقل مکانی کرنے والے زیادہ تر بے سر و سامان ہیں اور صرف اپنی جانیں بچا کر بھاگنے میں عافیت محسوس کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ موزمبیق میں گیس کے ذخائر سے مالا مال پالما شمالی علاقے میں واقع ساحلی شہر ہے، فرانس کی ٹوٹل کمپنی کی اس علاقے میں اہم تنصیبات ہیں۔
دوسری جانب امریکی محمکہ دفاع کے ترجمان جان کربی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم نے دہشت گردی، پرتشدد دہشت گردی کے مقابلہ کرنے اور داعش کو شکست دینے کے لیے موزمبیق کی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔
داعش نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں مبینہ طور پر اس کے کمانڈوز دکھائے گئے ہیں، تقریباً ایک سو مسلح افراد جن میں زیادہ تر نوجوان ہیں۔
ان لوگوں نے یونیفارم پہن رکھے ہیں جب کہ سروں پر سرخ رنگ کے سکارف ہیں، کئی ماہرین نے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ ایسا لگتا ہے ویڈیو موسیبوا ڈا پریا بندرگاہ کے علاقے میں ریکارڈ کی گئی، اس بندرگاہ پر بھی داعش کا قبضہ ہے، ماہرین کے مطابق یہ واضح نہیں ہے کہ ویڈیو کب ریکارڈ کی گئی۔


مشہور خبریں۔
صیہونی حکام کی بوکھلاہٹ
?️ 14 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ نے ایک تقریر میں اعتراف
مئی
مشرقی شام پر ایک بار پھر ترکی کی یلغار
?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:شمالی شام کے الحسکہ صوبے میں ترکی نے ایک بار پھر
دسمبر
وفاقی حکومت کے پنشن اخراجات ایک ہزار ارب روپے سے متجاوز، اصلاحات کے نفاذ پر غور
?️ 9 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی وفاقی حکومت کے پنشن اخراجات
دسمبر
نیویارک ٹائمز نے چیٹ جی پی ٹی اور مائیکروسافٹ کے خلاف کاپی رائٹس کا مقدمہ کردیا
?️ 29 دسمبر 2023سچ خبریں: مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے سب سے مقبول اوپن اے
دسمبر
صیہونی تیسرے انتفاضہ سے خوف زدہ
?️ 26 نومبر 2022سچ خبریں:صہیونی انٹیلی جنس آرگنائزیشن کے سابق سربراہ نے اعلان کیا کہ
نومبر
پاکستان: 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسینیشن کا آغاز
?️ 3 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں 18 سال سے زائد عمر کے
جون
پاکستان میں بانڈز‘ حصص اور دیگر ذرائع میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع اور ڈیویڈنڈ کی واپسی دوگنا ہوگئی
?️ 20 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) پاکستان میں بانڈز‘ حصص اور دیگر ذرائع میں غیر
ستمبر
کیا غزہ کی سرنگوں کو پانی میں ڈبونا ممکن ہے؟
?️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں: الجزیرہ نیوزچینل کی ویب سائٹ نے ایک فوجی تجزیہ کار
دسمبر