چین میں ایک بار پھر کورونا وائرس سر اٹھانے لگا، کروڑوں افراد گھروں میں محصور ہوگئے

چین میں ایک بار پھر کورونا وائرس سر اٹھانے لگا، کروڑوں افراد گھروں میں محصور ہوگئے

?️

ووہان (سچ خبریں)  چین میں ایک بار پھر کورونا وائرس سر اٹھانے لگا ہے اور کورونا وائرس کے مرکز ووہان میں 7 مثبت کیسز سمیت کئی شہروں میں نئے کیسز سامنے آرہے ہیں جس کی وجہ سے کروڑوں افراد گھروں میں محصور ہوگئے ہیں

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین میں پیر کو مقامی طور پر منتقل ہونے والے 55 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور تیزی سے منتقل ہونے والی وائرس کی ڈیلٹا قسم ایک درجن سے زائد صوبوں کے 20 سے زائد شہروں میں پہنچ چکی ہے۔

ووہان میں کیسز کی تعداد سرکاری اعداد و شمار میں سامنے آئی اور اس کی تصدیق سرکاری میڈیا نے کرتے ہوئے کہا کہ وائرس ایک ٹرین اسٹیشن میں ٹریس ہوا۔

چینی خبر رساں ایجنسی شنہوا نے کورونا کی روک تھام کے عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ووہان میں ان متاثرہ 7 افراد کی مہاجرین ورکرز کے طور پر شناخت ہوئی۔

بیجنگ سمیت تمام بڑے شہروں میں کروڑوں افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جبکہ رہائشی کمپاؤنڈز کا محاصرہ کیا گیا ہے اور متاثرہ افراد سے قریبی رابطہ رکھنے والوں کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

دارالحکومت میں انتظامیہ نے نگرانی بڑھانے، سخت احتیاطی تدابیر اپنانے اور شہر کو اموات سے بچانے کے لیے کوئی کسر نہ چھوڑنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

اس کے علاوہ سرکاری بیان میں کہا گیا کہ صوبہ ہونان کے شہر ژوژو میں اگلے تین روز کے لیے 12 لاکھ سے زائد افراد کو سخت لاک ڈاؤن میں رکھا گیا ہے اور انتظامیہ نے شہر بھر میں ٹیسٹنگ اور ویکسی نیشن مہم شروع کردی ہے، ژوژو حکومت کا کہنا تھا کہ حالات اب بھی سنگین اور پیچیدہ ہیں۔

ووہان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد چین نے ملک میں کورونا وائرس کیسز تقریباً صفر پر لانے میں کامیابی حاصل کی تھی اور اپنی معیشت کو ایک مرتبہ پھر بحال کیا تھا۔

تاہم اس مرتبہ 20 جولائی کو نانجنگ شہر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے 9 کلینرز میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد صورتحال پھر خراب ہونا شروع ہوگئی ہے اور گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 360 مقامی کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل فارسٹ پارک کی وجہ سے مشہور سیاحتی مقام زانجیاجی میں گزشتہ ماہ تھیٹرز کے سرپرستوں میں وبا پھیلی تھی جو یہ وائرس اپنے گھروں میں واپس لے آئے تھے، 15 لاکھ آبادی والے شہر زانجیاجی میں جمعہ سے لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

حکام حال ہی میں نناجیانگ اور زانجیاجی سے سفر کرنے والے لوگوں کو تلاش کر رہے ہیں اور سیاحوں پر زور دیا ہے کہ ایسے علاقوں کا سفر نہ کریں جہاں کیسز سامنے آرہے ہیں۔

دریں اثنا بیجنگ نے موسم سرما کی چھٹیوں کے دوران سیاحت پر پابندی عائد کردی ہے اور نیوکلک ایسڈ ٹیسٹ منفی آنے پر صرف ضرورت کے تحت سفر’ کرنے والوں کو شہر میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

صحت کارڈ کے حامل مریضوں کو علاج کی رقم واپس نہیں کرنی ہوگی: فیصل سلطان

?️ 4 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر

سندھ میں گندم ضائع ہورہی ہے اور حکومت نے آنکھیں بند کر رکھی ہوئی ہیں

?️ 2 جنوری 2022کراچی(سچ خبریں) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا

کیا ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات آگے بڑھیں گے ؟

?️ 12 جون 2025سچ خبریں: ایک امریکی میڈیا outlet نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران

کراچی میں ایک پولیس افسر نے خود کو آگ لگای لی

?️ 27 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں) آئی آئی چند ریگر روڈ پرواقع سینٹرل پولیس آفس کے

87 فیصد خُوردہ ادائیگیاں اب ڈیجیٹل ذرائع سے کی جارہی ہیں، اسٹیٹ بینک

?️ 21 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) مالی سال 2025 کی پہلی سہ ماہی

2023 کی مقبول ترین شخصیات میں وہاج علی ٹاپ 10 میں شامل

?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں: برطانیہ کے نامور شوبز میگزین کی جانب سے 2023 کے

اسرائیل آزاد غیر ملکی صحافیوں کے غزہ میں داخل ہونے سے کیوں ڈرتا ہے؟

?️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے غزہ جنگ کے آغاز سے صحافیوں اور

پنجاب کی 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

?️ 6 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کی 18 رکنی کابینہ نے عہدے کا حلف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے