?️
سچ خبریں: صیہونی اخبار نے سید حسن نصراللہ کی شہادت کے بارے میں تفصیلات جاری کرنے کا دعوی کیا ہے۔
روسیا الیوم ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی اخبار معاریو نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے حزب اللہ سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ کو جنوبی بیروت کے علاقے ضاحیہ میں ایک ہوائی حملے کے دوران قتل کر دیا ۔
یہ بھی پڑھیں: سید حسن نصراللہ کو شہید کر کے اسرائیل نے امریکہ کے ساتھ کیا کیا ہے؟ برطانوی اخبار
اخبار نے دعویٰ کیا کہ ایک نامعلوم شخص نے سید حسن نصراللہ سے ملاقات کی ان سے ہاتھ ملایا اور ان کے ہاتھوں پر ایک کیمیکل لگا دیا جس کی مدد سے اسرائیل نے ان کا مقام ردیابی کیا۔
رپورٹ کے مطابق، اسرائیل نے صرف دو منٹ میں سید حسن نصراللہ کی موجودگی کی تصدیق کی اور جنوبی بیروت میں ان کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا، دعویٰ کیا گیا کہ صیہونی جنگی طیاروں نے چند منٹوں کے اندر 80 ٹن بم نصراللہ کے ہیڈکوارٹر پر گراے۔
مزید دعویٰ کیا گیا کہ سید حسن نصراللہ اس حملے کے بعد زہریلی گیسوں کے سانس لینے کے نتیجے میں، ایک غیر ہوادار کمرے میں پناہ لیتے ہوئے شہید ہو گئے۔
صیہونی ریاست نے 23 ستمبر کو لبنان کے خلاف شمالی تیر نامی فوجی آپریشن کا آغاز کیا، جس کے دوران 27 ستمبر کو بیروت میں ہوائی حملہ کیا گیا اور سید حسن نصراللہ کی شہادت واقع ہوئی۔
مزید پڑھیں: کیا صیہونی سید حسن نصراللہ کو شہید کر کے پچھتائیں گے؟صیہونی میڈیا کی زبانی
حزب اللہ نے سید حسن نصراللہ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا کہ جب تک اسرائیل کے حملے غزہ پر جاری رہیں گے، حزب اللہ کی مزاحمت اور جوابی کارروائیاں بھی جاری رہیں گی۔


مشہور خبریں۔
چین، پاکستان کو بھاری مقدار میں مزید ویکسین فراہم کرے گا
?️ 10 اگست 2021اسلام آباد( سچ خبریں) پاکستان میں چینی سفیر نونگ رونگ نے صدر
اگست
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کے لئے حکومت آج ناموں کا اعلان کرے گی
?️ 11 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج ڈپٹی چیئرمین
مارچ
عرب رہنماؤں کے اجلاس میں زیلینسکی کو کیوں مدعو کیا گیا؟
?️ 21 مئی 2023سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے یوکرین کے صدر کو جدہ میں عرب
مئی
کوہاٹ ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید
?️ 10 مارچ 2025کوہاٹ: (سچ خبریں) کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس
مارچ
ٹرمپ کا خلیجی دورہ؛ تیل کے ڈالرز پر رقص
?️ 13 مئی 2025 سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کا خلیجی دورہ اقتصادی مفادات، ہتھیاروں کی فروخت
مئی
سردیوں میں غزہ کے مہاجرین کی مشکلات؛ ہزاروں خیمے سیلاب کی نذر
?️ 1 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ کے دفاع مدنی کے مطابق شدید سردی کے باعث مہاجرین
جنوری
زیڈ ٹی ای نے اب تک کا سب سے سستا فولڈ ایبل فون پیش کردیا
?️ 23 فروری 2024سچ خبریں: چینی اسمارٹ موبائل فون کمپنی ’زیڈ ٹی اِی‘ نے اب
فروری
اسرائیلی فوج میں احتجاج اور نافرمانی کا پھیلاؤ ؛ وجہ ؟
?️ 12 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ جنگ کے دوبارہ
اپریل