🗓️
سچ خبریں:اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونٹ نے صہیونی سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ حماس نے جنگ بندی کے دوران اپنی طاقت اور کنٹرول میں اضافہ کیا ہے اور اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے باوجود اس کے اسلحہ کے ذخائر تباہ نہیں ہو سکے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی اخبار کا کہنا ہے کہ دو ہفتے گزرنے کے باوجود، قیدیوں کی مکمل آزادی کے بغیر کوئی نیا معاہدہ طے نہیں پایا۔
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے بیانات کے باوجود مذاکرات تعطل کا شکار ہو چکے ہیں۔
صیہونی اخبار کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امداد کی ترسیل کو محدود کرنے کے باوجود، حالات زیادہ نہیں بدلے۔
حماس نے 42 دن کی جنگ بندی کے دوران اپنے ذخائر بحال کر لیے ہیں اور کم از کم 4 ماہ تک کے لیے اشیائے ضروریہ اور ایندھن اکٹھا کر لیا ہے۔
اسرائیلی دباؤ کے تمام حربے ناکام ہو چکے ہیں اور حماس نے جنگ کے لیے دوبارہ تیاری مکمل کر لی ہے۔
رپورٹ میں سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ہر دن جو حماس کو جنگ کے لیے تیاری کا موقع دیتا ہے، اسرائیل کے لیے ایک مہینے کی تیاری کے برابر ہے،حماس کا شہری علاقوں پر کنٹرول روز بروز بڑھ رہا ہے۔
مزید پڑھیں:فلسطینی استقامت مزید مضبوط ہو گئی ہے: حماس
اخبار کے مطابق، اگر اسٹیو وٹکاف (امریکی نمائندہ) کا جنگ بندی میں توسیع کا منصوبہ ناکام ہوتا ہے تو اسرائیل پہلا مرحلہ برقرار رکھنے کی کوشش کرے گا اور مذاکرات کو وساطت کے ذریعے طول دینے کی حکمت عملی اپنائے گا،اسرائیلی قیدیوں کی رہائی سے متعلق سوال پر، ڈونلڈ ٹرمپ نے محتاط جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ مسئلہ حل ہو جائے گا، یہ ایک انتہائی پیچیدہ صورتحال ہے اور یہاں نفرت ایک غیرمعمولی سطح پر ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
فواد چوہدری اور شیر افضل مروت کی زبانی جنگ
🗓️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے شیر افضل مروت کی
جولائی
سعودی عرب کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوئی جلدی نہیں
🗓️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں:جب کہ سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کو
ستمبر
کورونا کی خطرناک صورتحال پر بالی ووڈ اداکار بھارت چھوڑنے پر مجبور
🗓️ 24 اپریل 2021ممبئی (سچ خبریں) کورونا کی بگڑتی صورتحال کے دوران کئی بالی ووڈ
اپریل
سعودی عرب کی حمایت کے لیے پرعزم ہیں: وائٹ ہاؤس
🗓️ 12 فروری 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے ایک بیان جاری کیا جس میں ریاض کو
فروری
انتخابات میں دھاندلی کا بیان: سابق کمشنر راولپنڈی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد
🗓️ 16 مئی 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی ایڈیشنل سیشن عدالت نے عام انتخابات 2024
مئی
سوات دھماکوں میں دہشت گردی کے کوئی ثبوت نہیں ملے، رپورٹ
🗓️ 1 مئی 2023سوات: (سچ خبریں) فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی جانب سے پیش کی گئی
مئی
کیا یورپ یوکرین میں جنگ بندی کی طرف بڑھ رہا ہے؟
🗓️ 25 دسمبر 2024سچ خبریں: یوکرین میں جنگ گزشتہ دہائی کے سب سے اہم جغرافیائی
دسمبر
منکی پاکس کی ٹیسٹنگ کٹس کا آرڈر دے دیا ہے:وفاقی وزیر صحت
🗓️ 27 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ حکومت
مئی