?️
سچ خبریں:غزہ میں صیہونی بمباری کے بعد سینکڑوں خاندان لاپتہ ہوچکے ہیں جبکہ بمباری سے نہ مرنے والے شہری اب بھوک سے جان دے رہے ہیں، اسپتال العودہ بھی حملوں سے متاثر، لیکن طبی عملہ خدمت جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق غزہ پٹی میں دفاع مدنی کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس علاقے کے شہری صیہونی فضائی حملوں میں شہید نہ بھی ہوں، تو وہ شدید بھوک اور غذائی قلت کے باعث اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، غزہ کے دفاع مدنی کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیلی افواج کے وحشیانہ حملوں کے بعد غزہ پٹی کے رجسٹرڈ شہریوں میں سے سینکڑوں فلسطینی خاندانوں کے نام رجسٹریشن سے حذف کر دیے گئے ہیں۔
اس مقامی عہدیدار کے مطابق، صہیونی افواج کی جانب سے مختلف علاقوں پر حالیہ شدید بمباری کے نتیجے میں اب بھی 200 سے زائد افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، جن تک رسائی ممکن نہیں ہو سکی۔
دفاع مدنی کے ترجمان نے ایک بار پھر خبردار کیا کہ جن لوگوں کو اسرائیلی حملوں میں شہادت نصیب نہیں ہوئی، وہ اب بھوک اور خوراک کی شدید کمی کے باعث جاں بحق ہو رہے ہیں۔
یہ صورتحال ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب غزہ کے العودہ اسپتال کے سربراہ محمد صالحہ نے اعلان کیا ہے کہ اسپتال کو اسرائیلی افواج کے دس فضائی حملوں کے سبب شدید نقصان پہنچا ہے،اس کے باوجود اسپتال کو خالی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں اور طبی عملہ مریضوں اور زخمیوں کی خدمت جاری رکھے گا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
ادلب پر فضائی حملے میں سے زیادہ 120 افراد ہلاک
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں: جمعرات کی شام کوروس کے مرکز برائے مصالحت
ستمبر
غزہ میں جنگ بندی کا اعلان متوقع:صیہونی میڈیا
?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، امکان ہے کہ غزہ میں جنگ
جنوری
دوحہ میں عرب اور اسلامی سربراہی کا ہنگامی اجلاس، تل ابیب کی جارحیت کی مذمت
?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: قطر کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ
ستمبر
رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کرنے کے بعد نجی زندگی میں بہتری آئی ہے، احسن خان
?️ 23 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) اداکار احسن خان کا کہنا ہے کہ رمضان ٹرانسمیشن
نومبر
الیکشن کمیشن 7 ستمبر سے اہم کیس کی سماعت کرے گا
?️ 26 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ایک طرف جہاں حکومت سندھ طویل عرصے سے زیر
اگست
سالوں کے بعد شام کے وزیر خارجہ نے قاہرہ میں اپنے مصری ہم منصب سے ملاقات کی
?️ 2 اپریل 2023سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد آج صبح قاہرہ پہنچے اور
اپریل
جرمنی میں حکومت کے خلاف زبردست مظاہرے
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:جرمنی کے چانسلر اولاف شولٹز کی حکومت کی توانائی پالیسی کے
اکتوبر
اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر 11 روپے بڑھ گئی
?️ 1 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے
جون