?️
سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، قابض حکومت نے غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے چار بنیادی شرائط پیش کی ہیں، جن کی تکمیل کے بغیر وہ کسی قسم کی جنگ بندی پر آمادہ نہیں۔ تاہم، فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے ان شرائط کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔
لبنانی نیوز چینل المیادین کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی ویب سائٹ آئی 24 نیوز نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت کی جنگ بندی کی چار شرائط درج ذیل ہیں:
یہ بھی پڑھیں:غزہ میں جنگ بندی کے لیے صیہونی حکومت کا نیا منصوبہ
1. تمام اسرائیلی قیدیوں کی غیر مشروط رہائی
2. حماس کا غزہ کی حکمرانی سے مکمل اخراج
3. حماس کا مکمل طور پر غیر مسلح کیا جانا
4. حماس کے درجنوں اہم رہنماؤں کی جبری ملک بدری
حماس کا واضح مؤقف؛ مزاحمت کی قیمت پر کوئی سودہ بازی نہیں
حماس نے اسرائیلی شرائط کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ اسرائیلی قیدیوں کو صرف قیدیوں کے باہمی تبادلے اور مکمل جنگ بندی کے فریم ورک میں رہا کرے گی، ساتھ ہی اس نے اسرائیل کے ان مطالبات کو بھی رد کر دیا جن میں مزاحمت کے غیر مسلح ہونے اور قیادت کی غزہ سے جلاوطنی شامل ہے۔
حماس کے ایک سینئر رہنما نے المیادین کو بتایا کہ اسرائیلی تجویز کی بنیاد میں دراصل یہی مطالبات پوشیدہ ہیں کہ مزاحمتی گروہوں کو خلع سلاح کر دیا جائے اور غزہ پر ان کا دوبارہ کنٹرول ممکن نہ ہو۔
جبکہ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی منصوبے میں غزہ میں جنگ بندی کا کوئی قابلِ ذکر نکتہ شامل نہیں، بلکہ اسرائیل صرف اپنے قیدیوں کی رہائی کے لیے وقت حاصل کرنا چاہتا ہے۔
حماس کا متبادل فریم ورک
حماس نے ایک بار پھر اپنی آمادگی ظاہر کی ہے کہ وہ ایک جامع معاہدے پر فوری طور پر تیار ہے، جس میں درج ذیل نکات شامل ہوں:
– جنگ کا مکمل اور مستقل خاتمہ
– اسرائیلی افواج کا غزہ سے مکمل انخلاء
– قیدیوں کا باہمی تبادلہ
– غزہ کی تعمیر نو کا آغاز
– اور محاصرہ کا خاتمہ
حماس کا مؤقف ہے کہ بغیر ان شرائط کے کوئی بھی معاہدہ محض وقت حاصل کرنے کی صیہونی چال ہے، جس کا مقصد فلسطینی مزاحمت کو کمزور کرنا اور اسرائیلی قبضے کو مضبوط بنانا ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا
?️ 22 ستمبر 2021مردان (سچ خبریں) پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کی پرواز کے
ستمبر
وزیر اعظم نے حوثی حملوں کوخطے کے امن کے لئے خطرہ قرار دیا
?️ 2 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان کا اماراتی ولی عہد سے ٹیلی فونک
فروری
صیہونی حکومت کی اہم ویب سائٹس ہیک
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ایک اخبار نے منگل کی رات خبر
اگست
آئی ایم ایف سے معاہدہ کے بعد ٹیکسز میں اضافہ نہیں ہوگا
?️ 26 نومبر 2021کراچی(سچ خبریں) مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ آئی ایم
نومبر
امریکی تجزیہ کار: ٹرمپ کی بیان بازی فریب پر مبنی ہے۔ امریکہ کے ساتھ سفارت کاری کے امکانات تاریک ہیں
?️ 26 جون 2025سچ خبریں: امریکہ میں مشرق وسطیٰ کے مسائل کے تجزیہ کار اور
جون
پی پی کے اعتراض کے بعد تنخواہ دار طبقے کو ریلیف اور سولر پر ٹیکس کم کیا گیا۔ شازیہ مری
?️ 26 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما
جون
صہیونی سیاحوں کی بس حادثے کا شکار؛ 1 ہلاک ، 31 زخمی
?️ 14 اپریل 2023سچ خبریں:جنوبی کوریا میں صیہونی حکومت کے سیاحوں کو لے جانے والی
اپریل
انسانی دماغ میں پہلی بار کمپیوٹر چپ نصب
?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں: (سچ خبریں) ارب پتی بزنس مین ایلون مسک نے اعلان
جنوری