امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میگھن مارکل کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میگھن مارکل کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا

?️

واشنگٹن (سچ خبریں) امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میگھن مارکل کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں برطانوی شہزادے ہیری کی امریکی اہلیہ میگھن مارکل 2024  کے امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لیں اور اگر وہ ایسا کرتی ہیں تو میں بھی انتخابات میں حصہ لوں گا۔

تفصیلات کے مطابق اگلے انتخابات میں حصہ لینے کے سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ٹی وی چینل فاکس نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر آئندہ انتخابات میں میگھن مارکل ڈیموکریٹک کی اُمیدوار ہوں گی تو وہ ضرور انتخابات میں حصہ لینا چاہیں گے۔

ایوننگ اسٹینڈرڈ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ماریا بارٹیرومو سے بات کرتے ہوئے خواہش ظاہر کی کہ میگھن مارکل 2024 کے امریکی انتخابات لڑیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ وہ میگھن مارکل کے مداح نہیں ہیں اور نہ ہی وہ انہیں بہت زیادہ پسند کرتے ہیں مگر ان کا امریکی انتخابات میں حصہ لینا ان کے لیے حوصلہ مند ہوگا اور وہ ضرور اگلے انتخابات میں دوسری مدت کے لیے حصہ لینا چاہیں گے۔

سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میگھن مارکل اگر امریکی صدارتی امیدوار ہوں گی تو وہ بھی ضرور صدارتی امیدوار ہونے کا سوچیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ میگھن مارکل یا ملکہ برطانیہ کو زیادہ نہیں جانتے، وہ دونوں کو اتنا ہی جانتے ہیں، جتنا مذکورہ شخصیات کو دوسرے لوگ جانتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ابھی انہوں نے 2024 کے انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا مگر میگھن مارکل امیدوار ہوں گی تو انہیں بھی میدان میں اترنے کا مزہ آئے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے میگھن مارکل کے صدارتی انتخابات لڑنے کی باتیں اس وقت کہیں جب ٹی وی میزبان نے انہیں بتایا کہ خبریں ہیں کہ میگھن مارکل ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر عہدیداروں سے ملاقاتیں کر رہی ہیں اور ممکنہ طور پر وہ اگلے انتخابات میں حصہ لیں گی۔

امریکی و برطانوی میڈیا میں خبریں ہیں کہ میگھن مارکل حالیہ حکمران جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر عہدیداروں سے ملاقاتیں کر رہی ہیں اور ممکنہ طور پر وہ مذکورہ پارٹی کی اگلی صدارتی امیدوار ہوں گی۔

یہ خبریں بھی ہیں کہ صدر جوبائیڈن زائدالعمری کی وجہ سے اگلی مدت کے لیے ممکنہ طور پر انتخابات نہیں لڑیں گے، تاہم اس حوالے سے وائیٹ ہاؤس یا ڈیموکریٹک پارٹی نے کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔

خیال رہے کہ 39 سالہ میگھن مارکل اگرچہ برطانوی شاہی خاندان کی بہو ہیں، تاہم وہ امریکی شہری ہیں اور ان کی پیدائش امریکا میں ہی ہوئی تھی۔

میگھن مارکل نے مئی 2018 میں برطانوی شہزادے ہیری سے شادی کی تھی، ان کے ہاں مئی 2019 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی اور انہوں نے شوہر سمیت مارچ 2020 میں شاہی ذمہ داریوں سے دستبرداری اختیار کرکے شاہی محل سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

اس وقت میگھن مارکل شوہر اور بیٹے آرچی سمیت امریکا میں مقیم ہیں اور ان کے ہاں جلد دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

مشہور خبریں۔

تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا

?️ 2 مئی 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات میں

شکرِ خدا ایک پیغام بھیجنے میں کامیاب ہو گئے: وزیر خارجہ

?️ 19 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ الحمدللہ

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

?️ 21 دسمبر 2022اسلام آباد:  (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ ​​کیس میں گواہان

امریکہ کے کرپٹ ترین صدر کون ہیں؟

?️ 26 جولائی 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ملک کے موجودہ

امریکی صدر کا روس پر عائد پابندیوں میں مزید ایک سال کی توسیع کا اعلان

?️ 20 فروری 2026 سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے خلاف عائد

امریکا میں پاکستان کی سفارتی جائیداد سب سے زیادہ بولی لگانے والے کو فروخت

?️ 31 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) امریکی دارالحکومت میں پاکستانی سفارت خانے کی جائیداد کے

امی سے جس لڑکے کو ملواتی ہوں، اسے داماد سمجھ لیتی ہیں، فجر شیخ

?️ 13 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) ابھرتی ہوئی اداکارہ فجر شیخ نے کہا ہے کہ

مغرب اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی پالیسیاں منافقا نہ ہیں: پاکستانی وزیر دفاع

?️ 24 جون 2025سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے صہیونیست ریاست کے دہشت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے