سابق امریکی خاتون اول مشیل اوباما نے میگھن مارکل کے انٹرویو کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا

سابق امریکی خاتون اول مشیل اوباما نے میگھن مارکل کے انٹرویو کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا

?️

واشنگٹن (سچ خبریں) سابق امریکی خاتون اول مشیل اوباما نے میگھن مارکل کے انٹرویو کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا انٹرویو  دل دہلا دینے والا تھا لیکن شاہی خاندان میں یہ سب چیزیں معمول کی بات ہیں وہاں تعصب اور نسل پرستی ہوتی رہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق امریکی خاتون اول مشیل اوباما کا میگھن مارکل کے شاہی خاندان پر نسلی تعصب کے الزامات کے حوالے سے کہا ہے کہ میگھن کا انٹرویو دل دہلا دینے والا تھا لیکن شاہی خاندان پر نسل پرستی کے الزامات میرے لیے حیران کن نہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشیل اوباما نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے خاندان کی اہمیت کو اجاگر کیا، انہوں نے کہا کہ انسان کیلئے سب سے اہم فیملی ہوتی ہے۔

انہوں نے ہیری اور میگھن کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ میں ان دونوں کو اس مشکل وقت میں آسانی کی دعا کرتی ہوں اور دونوں کیلئے درگزر کا مشورہ ہے۔

مشل اوباما نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ شاہی جوڑا شاہی خاندان سے اپنے تعلقات کو بحال کرنے کے لیے کوئی راستہ ضرور ڈھونڈے گا۔

دوسری جانب سابق امریکی صدر باراک اوباما بھی میگھن کے طویل مدت سے حامی ہیں، اوباما نے 2019 میں اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں میگھن کو اپنی دوست اور سوچ بچار کرنے والی رہنما کہا تھا۔

واضح رہے کہ شاہی محل نے نسلی تعصب پر ردعمل میں کہا تھا کہ یہ دعویٰ پریشان کن ہے لیکن معاملے کو نجی طور پر ہی حل کیا جائے گا۔

دوسری جانب ملکہ برطانیہ شاہی خاندان چھوڑ کر ہیری میگھن کے امریکا منتقل ہونے سے متعلق سمجھوتے کی طے شرائط تبدیل نہیں کریں گی۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملکہ جو کہہ دیتی ہیں اسے بدلتی نہیں۔

علاوہ ازیں بکھنگم پیلس نے مارکل کے بارے میں الزامات کی تحقیقات کے لیے آزاد تفتیش کاروں کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ادھر ناراض بہو میگھن نے شاہی عملےکو تنگ کرنے سے متعلق الزامات کے بارے میں ای میلز اور میسیجز کا ریکارڈ مانگ لیا۔

مشہور خبریں۔

قیدیوں کا تبادلہ یمن میں جنگ کے خاتمے کا پیش خیمہ ہے: عطوان

?️ 16 اپریل 2023سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن گورنمنٹ کی قومی قیدیوں کے امور کی

غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں پر ریاض اور دوحہ کا ردعمل

?️ 19 مارچ 2025سچ خبریں: غزہ پر صیہونی حکومت کے دوبارہ حملوں کے جواب میں

وزیر داخلہ نے صرف ایک دن میں پاسپورٹ جاری کرنے کا اعلان کردیا

?️ 4 اکتوبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے صرف

وزیراعظم کی سعودی فرمانروا، ولی عہد اورعوام کو مبارکباد

?️ 23 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سعودی عرب کے91ویں قومی دن کے موقع پر

الحدیدہ میں کسی بھی سعودی حماقت کے لیے غیر یقینی نتائج

?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں: چند روز قبل یمنی میڈیا نے الحدیدہ بندرگاہ کو نشانہ

عراق مشکل دور سے گزرا ہے: عبداللطیف راشد

?️ 20 دسمبر 2025سچ خبریں: عراق کے صدر عبداللطیف جمال رشید نے کہا ہے کہ عراق

Bali United recruit Milos Krkotic, ex-Montenegro national team players

?️ 11 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حد بندی پر ’یو ٹرن‘ لے لیا

?️ 29 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے بظاہر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے