?️
سچ خبریں:الجزائر کی عدالت ایک فرانسیسی کمپنی کے خلاف سنگین جاسوسی کیس کی سماعت کرے گی جس پر ملکی سلامتی اور معیشت کو نقصان پہنچانے کے لیے حساس اقتصادی و سکیورٹی معلومات بیرونی فریقوں تک منتقل کرنے کا الزام ہے۔
الشروق نیوز ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق الجزائر کی عدالت ایک فرانسیسی کمپنی کی جانب سے اس ملک میں سکیورٹی اور اقتصادی شعبوں میں جاسوسی کے معاملے کی سماعت کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیرس نے الجزائر کے فرانسیسی استعمار کو جرم قرار دینے کے اقدام کو مخاصمانہ قرار دے دیا
رپورٹ کےمطابق الجزائر کا عدالتی نظام کل پیر کو ملک کے خطرناک ترین جاسوسی کیسز میں سے ایک کی سماعت کرے گا، جس کا تعلق اقتصادی معلومات کو بیرونی فریقوں تک منتقل کرنے سے ہے تاکہ الجزائر کو نقصان پہنچایا جا سکے۔
فرانسیسی کمپنی اورل امارنت انٹرنیشنل کی الجزائر برانچ کے ذمہ داران دارالبیضاء کی عدالت میں پیش ہوں گے، جہاں ان پر یہ الزام ہے کہ انہوں نے ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے کی غرض سے حساس معلومات اکٹھی کیں اور انہیں بیرونی فریقوں کے حوالے کیا۔
مارچ 2024 میں شروع ہونے والی اقتصادی اور مالی جرائم سے نمٹنے والی ٹیم کی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ مذکورہ کمپنی نے فیکٹریوں کے تحفظ اور اموال کی منتقلی کے نام پر مشکوک سرگرمیاں انجام دیں، جبکہ حقیقت میں وہ الجزائر کے سکیورٹی اور اقتصادی حالات سے متعلق معلومات جمع کر کے اپنی فرانسیسی مادر کمپنی کو فراہم کر رہی تھی۔
مزید پڑھیں:الجزائر کی پارلیمان میں فرانسیسی استعمار کو جرم قرار دینے کے تاریخی مسودے پر پہلی بار بحث
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس کمپنی نے الجزائر کے سکیورٹی نقشے فراہم کیے، ہواری بومدین اور وہران کے ہوائی اڈوں کے اندر خفیہ مواصلاتی آلات استعمال کیے، مسافروں کے سامان کی غیر قانونی تلاشی لی اور مستغانم میں واقع آلستوم کمپنی، ہسپانوی کمپنی آندرا اور نیپچون بینک جیسی کمپنیوں کی نگرانی کی۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
?️ 5 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِاعظم شہباز شریف سعودی عرب کے ولی عہد
جون
آئینی اور سیاسی میدان جنگ میں موجودہ حکومت کی کارکردگی؛فواد چوہدری کی زبانی
?️ 20 جون 2024سچ خبریں: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ
جون
اسرائیلیوں کی تشویشناک پرواز
?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں: جرمن اخبار مارکر کی ایک رپورٹ کے مطابق، گزشتہ دو سالوں
نومبر
کورونا وائرس کے بعد بچے اب خسرہ میں بھی مبتلا ہونے لگے
?️ 1 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں) پاکستان میں بہت سے بچے کورونا وائرس کا شکار ہو
اپریل
کیا فلسطین قطر 2022 ورلڈ کپ جیتے گا؟
?️ 7 دسمبر 2022سچ خبریں:فلسطین ورلڈ کپ کا چیمپئن بن گیا، یہ وہ جملہ ہے
دسمبر
تھکاوٹ اور جسمانی مسائل کے باعث پوپ فرانسس کے مستعفی ہونے کا امکان
?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:عالمی کیتھولک کے رہنما پوپ فرانسس نے تھکاوٹ اور جسمانی وجوہات
مارچ
المیادین چینل کی ویب سائٹ اور ٹیلیگرام چینل پر سائبر حملہ
?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: المیادین نیوز چینل کی ویب سائٹ اور ٹیلیگرام چینل سائبر
اکتوبر
وزیراعظم شہباز شریف کی چینی صدر سے ملاقات
?️ 16 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم
ستمبر