?️
سچ خبریں:صیہونی خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیل بجلی کے شدید بحران میں مبتلا ہو چکا ہے جس سے ختم کرنے کے لیے صیہونی حکام کرپٹو کرنسی فارم توانائی کی کھپت کو خطرناک حد تک بڑھا رہے ہیں۔
صیہونی خبررساں ادارے (News1) نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کرپٹو کرنسی فارموں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے باعث بجلی کے سنگین بحران سے دوچار ہے۔ حکومت نے توانائی کے بے قابو استعمال پر قابو پانے کے لیے قومی پالیسی تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایران کے ساتھ جنگ کے بعد اسرائیل کو معیشت میں گہرا دھچکا/ صیہونیوں کا معیار زندگی گرا
عبرانی زبان کے خبررساں ادارے (News1) نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل اس وقت بجلی کے شدید بحران سے گزر رہا ہے اور اگر کرپٹو کرنسی کی مائننگ میں تیزی برقرار رہی تو ملک کی توانائی کا بنیادی ڈھانچہ عدم استحکام کا شکار ہو سکتا ہے۔
(News1) کے مطابق، کرپٹو کرنسی کی مائننگ کرنے والے فارم اسرائیل کی بجلی کی پیداوار کا انتہائی بڑا حصہ استعمال کر رہے ہیں، اور ان مائننگ مشینوں کی روزافزوں کھپت نے ملک کے توانائی کے نظام کو بے مثال دباؤ میں ڈال دیا ہے۔
رمزارز کے فارم اسرائیل کی توانائی کو نگل رہے ہیں، بجلی کی بڑھتی ہوئی مانگ نے اسرائیل کے پاور سیکٹر کو تاریخ کے سب سے بڑے بحران میں دھکیل دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کی وزارتِ توانائی، خزانہ اور بنیادی ڈھانچے نے ایک غیر معمولی اقدام کرتے ہوئے اس بحران سے نمٹنے کے لیے ایک جامع قومی پالیسی تشکیل دینے کی تیاری شروع کر دی ہے۔
یہ پالیسی ان تمام پہلوؤں کا احاطہ کرے گی جو مستقبل میں کرپٹو کرنسی کی صنعت کی سرگرمیوں کو منظم کریں گے، بالخصوص توانائی کے استعمال پر پابندیاں اور حد بندی طے کی جائیں گی۔
اس مقصد کے لیے حکومت نے عوام، ماہرینِ توانائی، اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کو مشاورت کے عمل میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے تاکہ اس بڑھتی ہوئی صنعت کے لیے ایک قانونی و تکنیکی فریم ورک تیار کیا جا سکے۔
توانائی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کرپٹو مائننگ مشینیں طویل وقت تک انتہائی زیادہ توانائی استعمال کرتی ہیں جس کے باعث بجلی کے گرڈ پر مستقل دباؤ بڑھ رہا ہے،ان کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے بروقت اقدامات نہ کیے تو اسرائیل کو وسیع پیمانے پر بلیک آؤٹ یا توانائی کے شدید خسارے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:مصر اور صہیونی ریاست کے درمیان گیس معاہدہ
ماہرین کے مطابق اسرائیل میں کرپٹو کرنسی کی غیر منظم سرگرمیاں نہ صرف ملک کی توانائی کی پالیسی کو چیلنج کر رہی ہیں بلکہ یہ قومی سلامتی اور اقتصادی استحکام کے لیے بھی خطرہ بنتی جا رہی ہیں حکومت کے لیے سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ وہ ٹیکنالوجی کی ترقی اور توانائی کے تحفظ کے درمیان ایک پائیدار توازن قائم کر سکے۔


مشہور خبریں۔
ڈاکٹر طارق بنوری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
?️ 27 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کمیشن برائے اعلیٰ تعلیم (ایچ ای سی) کے
مارچ
کراچی آرٹس کونسل کا 38 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول منعقد کرنے کا اعلان
?️ 28 اگست 2025کراچی: (سچ خبریں) کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان نے رواں سال بھی
اگست
وزیر تعلیم نے تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کا عندیہ دے دیا
?️ 29 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کورونا کے نئے ویرینٹ
نومبر
یورپی کونسل کے سربراہ کا ایران کے صدر سے ملاقات پر بیان
?️ 24 ستمبر 2026سچ خبریں: یورپی کونسل کے سربراہ انتونیو کوسٹا نے اعلان کیا ہے
ستمبر
حماس نے اسرائیل پر حملہ کیوں کیا؟ بائیڈن کیا کہتے ہیں؟
?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی صدر نے بدھ کی شام ایک تقریر میں کہا
اکتوبر
سعودی پرچم کی تبدیلی افواہ یا حقیقت؟
?️ 4 فروری 2022سچ خبریں: سعودی پارلیمنٹ کی جانب سے جھنڈے کی تبدیلی کے مسودے
فروری
موساد میں اقتدار کی کشمکش میں شدت
?️ 7 جون 2026سچ خبریں:صہیونی خفیہ ایجنسی موساد میں اعلیٰ سطحی اختلافات سامنے آ گئے۔
جون
بائیڈن کی حماقت یوکرین میں جنگ کا سبب بنی: ٹرمپ
?️ 16 اگست 2024سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ملک
اگست