?️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک رکن الہان عمر نے اسرائیل کے خلاف دیئے گئے بیانات پر اپنا موقف واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے اس بیان پر قائم ہیں اور انہیں اس بیان پر کسی قسم کا کوئی افسوس نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک رکن نے زور دے کر کہا کہ انہیں صیہونی حکومت کے خلاف دیئے گئے سابقہ بیانات پر کسی قسم کا کوئی افسوس نہیں ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی کانگریس کی رکن، محترمہ الہان عمر پر ان کے ملک کے دوسرے قانون دانوں نے ان پر تنقید کی ہے اور ان پر یہودیت مخالف ہونے کا الزام لگایا ہے۔
الہان عمر نے رواں ماہ کے شروع میں ایک ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ انسانیت کے خلاف ہونے والے جرائم کے سبہی متاثرین کے لئے ہمارے پاس یکساں احتساب اور انصاف ہونا چاہئے، ہم نے امریکہ، حماس، اسرائیل، افغانستان اور طالبان کی جانب سے ناقابل تصور مظالم دیکھے ہیں، میں انتھونی بلنکن (سکریٹری خارجہ) سے پوچھتی ہوں کہ جن لوگوں پر یہ ظلم ہوئے ہیں ان لوگوں کو انصاف کے لئے کہاں جانا چاہئے؟
اپنے اس بیان کے کچھ دن بعد، الہان عمر نے اپنے بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے امریکہ اور صیہونی حکومت کا دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ موازنہ نہیں کیا۔
جمعرات کے روز اپنے ایک اور بیان میں الہان عمر نے کہا کہ ان کا مقصد دراصل انتھونی بلنکن سے ان واقعات کے بارے میں سوال کرنا تھا جو عالمی عدالت برائے جرائم میں پیش کیے گئے ہیں، تاہم ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر اراکین کے گروہ نے الہان عمر کی وضاحت پر لکھا کہ ہم الہان عمر کی جانب سے وضاحت کو خوش آئند قرار دیتے ہیں کہ امریکہ اور اسرائیل اور حماس اور طالبان کے درمیان کوئی یکسانیت نہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ کی ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی مسلمان رکن کانگریس الہان عمر اس وقت شدید تنقید کی زد میں ہیں اور اس کی وجہ ان کا ایک بیان ہے جس میں انہوں نے امریکہ اور اسرائیل کا موازنہ حماس اور طالبان سے کیا۔
یاد رہے کہ اسرائیل کی مبینہ ناانصافیوں کے خلاف آواز اٹھانے پر الہان عمر اور رشیدہ طلیب پر یہودی مخالف ہونے کا الزام لگایا جاتا ہے اور اسرائیل کا قانون ایسے غیرملکیوں کو ملک میں داخلے کی اجازت اور ویزا نہیں دیتا جو اسرائیل کے معاشی، ثقافتی یا تعلیمی بائیکاٹ کی بات کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ الہان عمر نے اپنا بچپن کینیا کے تارکین وطن کے کیمپ میں گزارا تھا جہاں ان کا خاندان صومالیہ سے نقل مکانی کر کے پہنچا تھا، اس کے بعد وہ ایک سپانسرشپ کی مدد سے امریکی ریاست منی سوٹا پہنچیں، سنہ 2016 میں 36 برس کی عمر میں امریکی ریاست منیسوٹا سے ایوانِ نمائندگان کی رکن منتخب ہونے والی الہان عمر امریکی کانگریس کی پہلی مسلمان خاتون ارکان میں سے ایک ہیں، وہ امریکی کانگریس کی پہلی رکن ہیں جو حجاب بھی پہنتی ہیں۔


مشہور خبریں۔
تاریخ ان لوگوں کے لیے جو سبق نہیں ، دوبارہ دوہرائی جاتی ہے: بقائی
?️ 11 مئی 2026 سچ خبریں:اسماعیل بقائی، ترجمان وزارت خارجہ ایران نے سوشل میڈیا پلیٹ
مئی
مولانا فضل الرحمٰن کا اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان
?️ 29 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن
فروری
ایکسوس: ٹرمپ کی روس، چین اور ہندوستان کو دور کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی
?️ 2 ستمبر 2025سچ خبریں: ایک امریکی خبر رساں ادارے نے اعتراف کیا کہ ٹرمپ
ستمبر
افغان عوام عالمی برادری کی بے حسی کا شکار
?️ 13 اگست 2022سچ خبریں: ہیومن رائٹس واچ نے افغانستان کی معیشت کی تنزلی
اگست
افغانستان میں امریکی ڈرون حملہ ایک انسانی تباہی ہے:امریکی سینیٹر
?️ 22 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی سینیٹر برنی سینڈرز جو 2021 کے امریکی صدارتی انتخابات میں
ستمبر
پشاور: فورسز کی کارروائی میں داعش کے 3 دہشت گرد ہلاک
?️ 20 دسمبر 2021پشاور(سچ خبریں) صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں پولیس اور محکمہ
دسمبر
حزب اللہ کے خیبر آپریشن کے اہم پیغامات
?️ 17 اکتوبر 2024سچ خبریں: فوجی امور کے ایک ماہر کا کہنا ہے کہ خیبر
اکتوبر
قسد کا عبوری شامی حکومت سے نئے معاہدے کا اعلان،جامع جنگ بندی اور انضمام پر اتفاق
?️ 30 جنوری 2026قسد کا عبوری شامی حکومت سے نئے معاہدے کا اعلان، جامع جنگ
جنوری