مصر میں ایک بار پھر ٹرین حادثہ، سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

مصر میں ایک بار پھر ٹرین حادثہ، سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

?️

قاہرہ (سچ خبریں)   مصر میں اکثر ٹرین حادثات پیش آتے رہتے ہیں جن کی وجہ سے سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوجاتے ہیں اور ابھی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایک بار پھر خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس میں سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مصر کے شمالی صوبے قلیوبیہ میں مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور 97 افراد زخمی ہوگئے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد 50 سے زائد ایمبولینسز کو جائے حادثہ اور بعد ازاں صوبے کے 3 ہسپتالوں کی جانب جاتے ہوئے دیکھا گیا۔

رپورٹ میں صوبائی حکام کے حوالے سے بتایا گیا کہ ٹرین کی کم سے کم 8 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں تھیں، واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرین کے متعدد ڈبے پٹری کے اطراف میں الٹ گئے ہیں اور لوگوں کی بڑی تعداد ان کے پاس موجود ہے، رپورٹ میں بتایا گیا کہ فوری طور پر واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

خیال رہے کہ مصر میں حالیہ کچھ سالوں میں متعدد ٹرین حادثات رونما ہوئے ہیں، رواں سال مارچ میں مصر میں دو مسافر ٹرینیں ٹکرانے کی وجہ سے 20 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے، اس کے علاوہ رواں ماہ کے آغاز میں ہی ایک مسافر ٹرین کے پٹری سے اُترنے کی وجہ سے 15 مسافر زخمی ہوگئے تھے۔

اس سے قبل 2019 میں قاہرہ کے مین ریلوے اسٹیشن میں دھماکے کے بعد آتشزدگی کی وجہ سے 25 افراد جھلس کر ہلاک ہوئے تھے، مذکورہ واقعے کے باعث اس وقت کے وزیر ٹرانسپورٹ نے استعفیٰ دے دیا تھا۔

یاد رہے کہ مصر کی تاریخ میں 2002 میں ہونے والا ٹرین کا حادثہ سب سے زیادہ خوفناک حادثہ تھا جس میں رات گئے چلتی ٹرین میں آتشزدگی کی وجہ سے 300 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

مشہور خبریں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہوگئے

?️ 5 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے زرمبادلہ

چین میں تیزی سے بڑھتا بڑھاپا؛ حکومت کا راہ حل

?️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: چین میں بڑھتی ہوئی آبادی کے بحران اور قریب الوقوع

کیا ویگنر گروپ نائیجر باغیوں کی مدد کرے گا؟

?️ 7 اگست 2023سچ خبریں: نائیجر میں فوجی بغاوت کے رہنماؤں نے ویگنر گروپ سے

خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی انٹیلیجنس کی بنیاد پر کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک

?️ 22 ستمبر 2023خیبرپختونخوا:(سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے دو اضلاع میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر

الجولانی سب سے پہلے کس ملک کے دورے پر جا رہے ہیں؟ سعودی عرب یا ترکی

?️ 1 فروری 2025سچ خبریں:تحریر الشام کے سربراہ محمد الجولانی کے ممکنہ دورۂ سعودی عرب

پارلیمنٹ اجلاس  میں دو اہم بلز کی منظوری

?️ 17 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پارلیمنٹ اجلاس کے دوران حکومت اور اپوزیشن ارکان

متحدہ عرب امارات کی پاکستان کے لیے ایک ارب کی امداد

?️ 17 اپریل 2023سچ خبریں:پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے ٹویٹر پر لکھا

شہباز گِل پر تشدد کی انکوائری کیلئے آزادانہ پینل بنایا جائے، فواد چوہدری

?️ 20 اگست 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)سابق وزیر اطلاعات اور رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے