?️
قاہرہ (سچ خبریں) یہودی آباد کاروں کی جانب سے قبلہ اول کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے جس کو دیکھتے ہوئے مصر نے شدید مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مصر مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی تمام اسرائیلی کارروائیوں کو مسترد کرتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مصر نے اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں اتوار کے روز ایک ہزار سے زاید یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول پر دھاوے کی شدید مذمت کی ہے۔
مصری وزارت خارجہ کے ترجمان احمد حافظ نے ایک بیان میں کہا کہ مصر مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی تمام اسرائیلی کارروائیوں کو مسترد کرتا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ مصر بار بار اسرائیل کو مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی پر خبردار کرچکا ہے، مصر نے کئی بار اسرائیل پر واضح کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ پوری عالم اسلام کے دلوں میں اہم مقام رکھتی ہے اور اس کی بے حرمتی اور اس کے تقدس کی پامالی برداشت نہیں کی جاسکتی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ مسجد اقصیٰ صرف مسلمانوں کا مذہبی مقام ہے اور عالم اسلام اسے غیرمعمولی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ اتوار 18 جولائی کو1200 یہودی آبادکاروں، اسرائیلی طلبا اور انٹیلی جنس اہلکاروں سمیت درجنوں انتہا پسندوں نے قبلہ اول میں گھس کر اشتعال انگیز چکر لگائے۔
یہودی آبادکار مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل ہوئے، اس موقعے پر انتہا پسند یہودی شرپسندوں کو مزعومہ ہیکل سلیمانی کے بارے میں مذہبی بریفنگ بھی دی گئی۔
خیال رہے کہ جمعہ اور ہفتہ کے دن کے علاوہ ہفتے کے باقی ایام میں یہودی آبادکار مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولتے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مسجد اقصیٰ کی حرمت کو پامال کرنے والے اشتعال انگیز اقدامات اور حرکات کرتے ہیں۔
یہودی آبادکاروں کو قبلہ اول پر دھاووں کے لیے فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے جب کہ فلسطینیوں کو قبلہ اول میں نماز کی ادائی سے روکنے کے لیے طاقت کے استعمال سمیت طرح طرح کے حربے استعمال کیے جاتے ہیں۔
مسجد اقصیٰ پر یہودی آبادکاروں کے یہ دھاوے غیرمعمولی اور غیر مسبوق ہیں اور عرب ممالک اور عالم اسلام کی طرف سے قبلہ اول کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حکمت عملی بنا لی گئی
?️ 30 دسمبر 2021لاہور ( سچ خبریں )پاکستانی تحریک انصاف نے بلدیاتی الیکشن کے حوالے
دسمبر
وزیراعظم کی چوہدری نثار سے ملاقات، مسلم لیگ (ن) میں واپسی کی دعوت
?️ 29 جون 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ناراض لیگی رہنما اور سابق
جون
کیا غزہ میں صیہونی سیاسی لیڈروں کے طے کردہ اہداف پر عمل ہو سکتا ہے؟ صیہونی تجزیہ نگار کی زبانی
?️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ میں زمینی جنگ میں صیہونی حکومت کی فوج کی
دسمبر
کیا صیہونی جنگ بندی میں توسیع کریں گے؟
?️ 27 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم نے دعویٰ کیا ہے کہ مزید قیدیوں
نومبر
اسرائیلی فوج کا افسانوی خاتمہ؛ اسرائیلی فوج اندر سے کیسے ٹوٹ رہی ہے؟
?️ 10 دسمبر 2025سچ خبریں: ایک زمانے میں خود کو خطے کی طاقتور ترین فوج
دسمبر
خاشقچی کے سلسلے میں اردوغان کا سعودی عرب سے معاملہ
?️ 4 اپریل 2022سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ کے صحافی اور سعودی حکومت بالخصوص محمد بن
اپریل
"لیپڈ”: نیتن یاہو کی دوبارہ انتخاب میں فتح کا مطلب "اسرائیل” کا خاتمہ ہے
?️ 2 ستمبر 2025سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں حزب اختلاف کی تحریک کے سربراہ نے
ستمبر
تل ابیب کے سامنے اسٹریٹجک حکمت عملی
?️ 5 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخبار یدیعوت آحارونوت نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف
اکتوبر