?️
قاہرہ (سچ خبریں) مصر میں اس وقت دردناک حادثہ پیش آگیا جب دو ٹرینیں آپس میں ٹکر گئیں جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مصر کے شہر سوہاج میں دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک اور 66 زخمی ہوگئے ہیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو پیش آنے والے واقعے میں ٹرینوں کی بوگیاں ایک دوسرے پر چڑھ گئیں جبکہ واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسافر مذکورہ بوگیوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔
مذکورہ سوشل میڈیا ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ متعدد مسافروں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ متعدد کا خون بہہ رہا ہے۔
واقعے کے بعد مصر کی وزارت صحت کے جاری بیان کے مطابق واقعے میں 32 افراد جاں بحق اور 66 زخمی ہوگئے، ان کا مزید کہنا تھا کہ واقعے میں زخمی ہونے والے 50 افراد کو قریبی ہسپتالوں میں طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا۔
ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ نامعلوم فرد کی جانب سے ایمرجنسی بریک استعمال کیے جانے کے بعد ٹرینیں ٹکرا گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی بریک کی وجہ سے ایک ٹرین رک گئی جبکہ دوسری ٹرین، جو اس کے پیچھے آرہی تھی، اس سے ٹکرا گئی، حکام کا کہنا تھا کہ حکام واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔
دوسری جانب پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں رائٹرز کے حوالے سے بتایا گیا کہ نامعلوم سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ٹرینوں کی رفتار کم تھی جس کی وجہ سے صرف دو بوگیوں کو نقصان پہنچا۔
بعد ازاں مصر کے صدر سیسی نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک جاری بیان میں کہا کہ واقعے کے ذمہ داران، چاہے وہ غفلت یا بدعنوانی کے مرتکب ہوئے ہوں یا ایسی ہی کسی اور چیز کے ذمہ دار ہوں، انہیں فوری سزا دی جائے گی۔
دوسری جانب سرکاری ٹی وی کے مطابق انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ملک کے وزیراعظم مصطفیٰ مادبولی کو ہدایت کی ہے کہ وہ وزیر صحت کے ساتھ جائے حادثہ کا دورہ کریں۔
واضح رہے کہ مصر میں دنیا کا سب سے پرانا اور بڑا ریلوے نظام موجود ہے جہاں اس قسم کے حادثات معمول ہیں، سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں 2017 میں ایک ہزار 793 ریلوے حادثات ہوئے تھے۔
اس سے قبل رواں سال بحر روم کی بندرگاہ کے حامل شہر اسکندریہ میں دو مسافر ٹرینیں ٹکرا گئی تھیں جس میں 43 افراد جاں بحق ہوئے تھے، 2016 میں قائرہ میں دو ٹرینیں ٹکرانے سے 51 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
خیال رہے کہ مصر کی تاریخ میں 2002 کا حادثہ سب سے خطرناک تھا، جس میں چلتی ٹرین میں آتشزدگی کے باعث 300 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
مشہور خبریں۔
شمالی کوریا نیو یارک کو نیوکلیئر وار ہیڈ سے نشانہ بنا سکتا ہے: کانگریس
?️ 7 جون 2023سچ خبریں:امریکی کانگریس کے ایک سینئر رکن نے دعویٰ کیا ہے کہ
جون
صیہونی حکومت نے غزہ میں آٹے کو داخل ہونے سے روکا
?️ 14 فروری 2024سچ خبریں:چند منٹ قبل Yediot Aharanot اخبار نے ایک خبر میں اعلان
فروری
مغربی کنارے میں شہادتوں کی کارروائی پر حماس کا پہلا ردعمل
?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے مغربی
جولائی
ہائیکورٹ ججوں کا خط: 300 سے زائد وکلا کا سپریم کورٹ سے آرٹیکل 184(3) کے تحت نوٹس لینے کا مطالبہ
?️ 31 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججوں کے خط
مارچ
اسرائیل ایک درخت کی مانند ہے جو اندر سے بوسیدہ ہے
?️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: صہیونی مصنف اور تجزیہ کار روجیل ایلور کے لکھے گئے
اکتوبر
مزاحمت کا پرچم بلند رہے گا : شیخ محمد یزبک
?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: لبنان میں حزب اللہ کے شرعی بورڈ کے سربراہ شیخ
فروری
بلاول بھٹو کی جاپانی وزیر خارجہ سے ملاقات، فریقین دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے پر متفق
?️ 3 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے
جولائی
فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم نہیں، مؤخر کیے گئے ہیں، مفتاح اسمٰعیل
?️ 8 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ وزیر
ستمبر