تہران (سچ خبریں) ایرانی انٹیلیجنس نے بہت بڑا کارنامہ انجام دیتے ہوئے دہشت گرد ریاست اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایران کی وزارت انٹیلیجنس نے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے موساد کے کئی ایجنٹوں اور جاسوسوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایران کی وزارت انٹلیجنس کے انسداد جاسوسی کے ڈائریکٹر جنرل نے اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹیلیجنس نے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے موساد کے کئی ایجنٹوں اور جاسوسوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے گمنام سپاہیوں نے اندرون ملک اور بیرون ملک وسیع اقدامات اور اطلاعات کی بنیاد پر اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد پر کاری ضرب وارد کی ہے اور موساد سے منسلک اور وابستہ کئی ایجنٹوں اور جاسوسوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی ایجنٹوں کو مغربی سرحد سے بھاری اسلحہ کے ساتھ ایران میں داخل ہوتے ہوئے گرفتار کیا گيا ہے۔
ایرانی وزارت انٹیلی جنس کے انسداد جاسوسی کے ڈائریکٹر نے کہا کہ اسرائيل کی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ ایران میں بڑے پیمانے پر تخریبی کارروائی کرنا چاہتے تھے لیکن ایران کے گمنام سپاہیوں نے انہیں بروقت گرفتار کرکے ان کے مذموم منصوبے کو ناکام بنادیا اور اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد پر کاری ضرب لگایا۔
ایرانی وزارت انٹیلی جنس کے انسداد جاسوسی کے ڈائریکٹر نے ایران کے مغربی صوبوں کے عوام کی ہوشیاری پر شکریہ بھی ادا کیا۔
مشہور خبریں۔
یمنی جنگ بندی نازک اور عارضی ہے: اقوام متحدہ کے ایلچی
اپریل
یمن کے خلاف تازہ ترین صہیونی جارحیت کی تفصیلات
جنوری
وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کا رات گئے مظفرآباد ڈویژن کے مختلف علاقوں کا دورہ
ستمبر
غزہ میں صیہونی حکومت کے 2 جاسوسوں کو پھانسی
ستمبر
مصر اور امریکہ کے درمیان شدید ترین کشیدگی
فروری
فرانسیسی صدر کی اسرائیل کے غزہ میں فوجی کارروائیوں کی مخالفت
مئی
پاکستان آئندہ ماہ روسی تیل کیلئے آرڈر دے گا، مصدق ملک
اپریل
کراچی میں پہلی الیکٹرک بس کا افتتاح کردیا گیا
مارچ