🗓️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی ریاست ٹیکساس کی سرحد کے قریب فائرنگ ہونے کی وجہ سے درجنوں افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے شہر بھر میں شدید خوف و ہراس پھییل چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میکسیکو کے سرحدی شہر رینوسا فائرنگ کے نتیجے میں 18افراد ہلاک ہو گئے، مقامی پولیس کے مطابق جوابی کارروائی میں 4 حملہ آور بھی مارے گئے۔
خبررساں اداروں کے مطابق امریکی سرحد کے قریب میکسیکو کے شہر رینوسا میں پیش آنے والے واقعے میں ٹیکسی ڈرائیور، طالب علم اور مزدوروں سمیت 18افراد ہلاک ہوئے، حملے کے بعد شہر بھر میں خوف و ہراس کی لہر پھیل گئی۔
امریکی ریاست ٹیکساس سے ملحق یہ شہر مجرمانہ سرگرمیوں کی آماجگاہ رہا ہے، پولیس ترجما ن نے اپنے بیان میں بتایا کہ ہلاک ہونے والے افراد اور حملہ آوروں کی فی الحال شناخت نہیں ہو سکی، لیکن سیکورٹی سروز کے اہل کار واقعے کے پس پردہ حقائق جاننے کے لیے تحقیقات کررہے ہیں۔
اس سلسلے میں رینوزا کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جارہے ہیں اور شہر بھر میں پولیس کے گشت کو بڑھا دیا گیا ہے، پرتشدد واقعات کے بعد نیشنل گارڈزکو طلب کیا گیا ہے، جبکہ فوج، مقامی پولیس اور خفیہ ایجنسیاں بھی سرگرم ہو گئی ہیں۔
واضح رہے کہ میکسیکو میں 2019 ء میں قتل کے 34 ہزار 681 اور 2020 ء میں 34 ہزار 554 واقعات ریکارڈ کیے گئے تھے، مختلف جرائم پیشہ گروہ منشیات، ہتھیاروں اور انسانی اسمگلنگ کے لیے استعمال کیے جانے والے راستوں کو اپنے کنٹرول میں لینے کے لیے ایک دوسرے کے خلاف محاذ آرا ہیں، ان کے درمیان اکثر خوں ریز جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں، میکسیکو کی حکومت ان گروہوں پر قابو پانے میں اب تک ناکام ثابت ہوئی ہے۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں اور عدلیہ کا ان جرائم پیشہ گروپوں کے ساتھ گٹھ جوڑ ہے یا وہ بدعنوانی کے دلدل میں پھنس چکی ہیں، میکسیکو کے صدر آندریس میونیل لوپیز اوربیڈر کی موجودہ حکومت کو سیکورٹی کے حوالے سے اہم چیلنجوں کا سامنا ہے۔
مشہور خبریں۔
زیادہ تر امریکی اب اپنے ملک کے لیے لڑنا کیوں نہیں چاہتے؟
🗓️ 11 نومبر 2023سچ خبریں:امریکہ حالیہ برسوں میں بھرتی کے کوٹے کو پورا کرنے کے
نومبر
نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کا معاملہ: رجسٹرار سپریم کورٹ نے کمیٹی کو 3 نام بھجوادیے
🗓️ 22 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رجسٹرار سپریم کورٹ نے چیف جسٹس قاضی فائز
اکتوبر
حماس ہتھیار کہاں سے لاتی ہے؟
🗓️ 19 جنوری 2025سچ خبریں:اسرائیلی حکومت اپنے جنگی اہداف کے حصول میں ناکام رہی ہے،
جنوری
اگر دماغ کو رکھنا ہے تیز تو کھانی ہونگی یہ مفید غذائیں
🗓️ 17 فروری 2021اگر کبھی آپ کو ایسا لگتا ہے کہ آپ کا دماغ کمزور
فروری
امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کروں گا:وزیراعظم عمران خان
🗓️ 9 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم نے ڈپٹی اسپکر قاسم سوری کی تحریک عدم اعتماد
اپریل
کیا حماس پیچھے ہٹ رہی ہے؟ صیہونی ٹی وی چینل کی رپورٹ
🗓️ 8 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی چینل نے اعلان کیا کہ حماس قیدیوں کے تبادلے
جنوری
انتہاپسند صیہونی وزیر اور ان کے پارٹی وزراء کا صیہونی کابینہ سے اجتماعی استعفیٰ
🗓️ 19 جنوری 2025سچ خبریں:عبری زبان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق، اسرائیل کے وزیر برائے
جنوری
غزہ کی تعمیر نو میں کتنے سال لگیں گے؟
🗓️ 7 فروری 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے اندازوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ صیہونی
فروری