?️
سچ خبریں:سی این این کی جانب سے کیے جانے والے ایک تازہ سروے کے مطابق امریکی عوام کی اکثریت روس-یوکرین جنگ کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی سے اختلاف رکھتی ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، امریکی نیوز چینل سی این این نے ایک تازہ سروے کے نتائج جاری کیے ہیں، جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ 50 فیصد سے زائد امریکی شہریوں کا ماننا ہے کہ روس-یوکرین جنگ سے متعلق ٹرمپ کی حکمت عملی امریکہ کے مفادات کے خلاف ہے۔
سروے کے مطابق 59 فیصد امریکیوں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ، روس اور یوکرین کے درمیان پائیدار امن قائم کرنے میں ناکام رہیں گے، 59 فیصد امریکیوں نے روس کے ساتھ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی کو غلط اور نقصان دہ قرار دیا، 55 فیصد امریکیوں نے ٹرمپ کے یوکرین کے معاملے میں رویے اور پالیسی سے اختلاف کیا۔
سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی عوام کا بڑا حصہ ٹرمپ کی روس نواز پالیسی پر تشویش کا شکار ہے،امریکہ میں موجود ریپبلکن اور ڈیموکریٹ ووٹرز کے درمیان اس مسئلے پر بھی شدید اختلاف پایا جاتا ہے، ٹرمپ کا جھکاؤ روس کی طرف ہونے کے باعث، بعض ماہرین انہیں مستقبل کے ممکنہ عالمی بحرانوں کے لیے ایک خطرناک انتخاب قرار دے رہے ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
ابو عبیدہ کے کرشمے
?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: لبنان کے ایک اخبار نے تحقیق کی ہے کہ ابو
دسمبر
صیہونی غزہ میں انسانی امداد کیوں نہیں آنے دے رہے ہیں؟
?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں: ایک انتہا پسند صہیونی جماعت کے سربراہ نے غزہ کے
جنوری
’قانون نافذ کرنے والے اداروں پر بے بنیاد الزامات کا مقصد عوام کو گمراہ، مسلح افراج کو بدنام کرنا ہے‘
?️ 7 جون 2023راولپنڈی: (سچ خبریں) پاک فوج نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے
جون
کشمیری عوام بھارت کے انتخابی ڈرامے کو مسترد اورحق خودارادیت کا مطالبہ کرتے ہیں
?️ 16 ستمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
ستمبر
صیہونی جیلوں میں قید فلسطینیوں کا انتفاضہ شروع
?️ 28 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی جیلوں میں قید فلسطینیوں نے اتتفاضہ شروع کرنے کا اعلان
فروری
ٹرمپ نے ترکی کی نایاب زمینی معدنیات ضبط کیوں کیں؟
?️ 10 اکتوبر 2025سچ خبریں: گزشتہ چند سالوں میں، نایاب زمینی معدنیات پر کنٹرول حاصل کرنے
اکتوبر
پاکستان کے ساتھ تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں، امریکی قونصل جنرل
?️ 10 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی قونصل جنرل کونراڈ ٹرائبل نے کہا ہے
اکتوبر
آپ کے جانے سے ہم یتیم ہوگئے؛عرب صارفین کا جنرل سلیمانی سے اظہار عقیدت
?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:ایک عرب صارف نے شہید سلیمانی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے
اگست