?️
سچ خبریں:صہیونی حکومت نے اردن کی وسیع سیاسی و سلامتی تعاون کے باوجود اس ملک کو فراہم کیا جانے والا سالانہ آبی کوٹہ روکنے کا فیصلہ کیا ہے، جو 1994 کے امن معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
القدس العربی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اردن کی جانب سے بالخصوص صہیونی حکومت کی 12 روزہ جنگ کے دوران وسیع خوشخدمتیوں کے باوجود، تل ابیب نے اس ملک کو فراہم کیے جانے والے سالانہ آبی کوٹے کو منقطع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اردنی میڈیا رپورٹس سے معلوم ہوتا ہے کہ اردن کی حکومت کو صہیونی حکومت کی جانب سے ایک باضابطہ انتباہ موصول ہوا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ تل ابیب اردن کو سالانہ طور پر طے شدہ تقریباً 50 ملین مکعب میٹر پانی فراہم کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔
یہ بھی پڑھیں:اردنی عوام کے موقف میں تبدیلی/غزہ کی حمایت میں بھوک ہڑتال کا آغاز
یہ اس حقیقت کے باوجود ہے کہ مذکورہ معاہدہ 1994 میں صہیونی حکومت اور اردن کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے اور اس کے ضمنی معاہدوں کی مستقل شقوں میں شامل ہے۔
اردنی ذرائع ابلاغ نے زور دیا ہے کہ صہیونی حکومت پانی کی نمک کشی کے عمل میں تکنیکی مسائل اور اردن تک پانی کی ترسیل کے اخراجات جیسے دعوے پیش کر کے بہانے تراش رہی ہے، جبکہ یورپی ثالثی میں دونوں فریقوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات بھی کسی نتیجے تک نہیں پہنچ سکے۔
قابلِ ذکر ہے کہ اردن اس وقت شدید خشک سالی کی لہر کا سامنا کر رہا ہے اور دریائے یرموک کے آبی وسائل کے دوبارہ استعمال کے لیے شام کے ساتھ اس کے مذاکرات بھی تاحال بے نتیجہ رہے ہیں۔
یہ صورتِ حال ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اردن نے سیاسی، سلامتی، انٹیلی جنس اور دیگر تمام شعبوں میں صہیونی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کیا ہے اور ان خوشخدمتیوں کا عروج 12 روزہ جنگ کے دوران دیکھا گیا، جب اردن نے مقبوضہ علاقوں کی جانب داغے گئے متعدد میزائل اور ڈرون حملوں کو ناکام بنانے میں کردار ادا کیا۔
مزید پڑھیں: اردن غزہ میں کوئی فوج نہیں بھیجے گا، صرف تربیت و تعاون فراہم کرے گا
اس کے علاوہ، صہیونی حکومت جو خود پانی کی شدید قلت کا شکار ہے، اس سے قبل ایران کے لیے نسخہ تجویز کرتے ہوئے یہ دعویٰ کر چکی ہے کہ وہ آبی بحران کے حل میں کردار ادا کر سکتی ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ اردن کو طے شدہ آبی کوٹہ تک فراہم کرنے سے قاصر یا نالاں نظر آتی ہے۔


مشہور خبریں۔
کوئٹہ: قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن میں پولیس اورمسلح افراد میں تصادم
?️ 6 اکتوبر 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں غیرقانونی طور پر
اکتوبر
غزہ کی وزارت صحت: غزہ پٹی میں کینسر کے مریضوں کو بتدریج موت کی سزا کا سامنا
?️ 31 دسمبر 2025سچ خبریں: غزہ کے طبی ذرائع نے پٹی میں صحت کی تباہی
دسمبر
انگلینڈ میں ایک بار پھر ہڑتال
?️ 21 جولائی 2023سچ خبریں:برٹش میڈیکل ایسوسی ایشن، جسے BMA کہا جاتا ہے، نے اعلان
جولائی
جنوبی پنجاب میں حکومت نے اپوزیشن کو دعوت دی
?️ 19 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلئے حکومت نے اپوزیشن
جنوری
ذاتی مفادکی خاطر احتساب کرنے والوں کو دھمکایا جا رہا ہے: شہزاد اکبر
?️ 15 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ اور احتساب
اپریل
یوکرین پر ٹرمپ کا 28 نکاتی منصوبہ
?️ 24 نومبر 2025سچ خبریں: ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے 20 نومبر 2025 کو کیف کو
نومبر
نیتن یاہو اپنے انجام کے قریب ہے: تزیپی لیونی
?️ 23 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق وزیر خارجہ Tzipi Livni نے اس بات
جنوری
امریکہ نے گوانتانامو کا قیدی طالبان کے حوالے کیا
?️ 24 جون 2022سچ خبریں: فارس، طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا
جون