روسی جنگی طیارے میں خطرناک حادثہ، تین پائلٹ ہلاک ہوگئے

روسی جنگی طیارے میں خطرناک حادثہ، تین پائلٹ ہلاک ہوگئے

?️

ماسکو (سچ خبریں) روس میں اس وقت تین پائلٹ ہلاک ہوگئے جب روسی بمبار ہوائی جہاز کا انخلا کا نظام خراب ہوگیا جس کی وجہ سے اس نے حادثاتی طور پر عملے کو اٹھا کر باہر پھینک دیا جس کے نتیجے میں تین پائلٹ ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق روسی بمبار ہوائی جہاز کے عملے کے تین ارکان فلائٹ سے قبل چیکنگ کے دوران طیارے سے انخلا کی نشستیں حادثاتی طور پر حرکت میں آنے سے ہلاک ہو گئے۔

روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ یہ واقعہ ماسکو سے 145 کلومیٹر (90 میل) جنوب مغرب میں کالوگا کے علاقے میں ایک ایئر بیس پر پیش آیا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک ٹی یو-22 ایم 3 کی طویل رینج بمبار جہاز کا عملہ ٹریننگ مشن کی تیاری کر رہا تھا جب اس کا طیارے سے انخلا کا نظام خراب ہوگیا اور اس نے حادثاتی طور پر عملے کو اٹھا کر باہر پھینک دیا۔

وزارت دفاع نے کہا کہ پیراشوٹ کھولنے کے لیے اونچائی کافی نہیں تھی اور عملے کے چار ارکان میں سے تین زخمی ہو کر چل بسے۔

روسی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں کالوگا کے قریب شائکوکا ایئربیس پر تعینات بمبار یونٹ کا کمانڈر کرنل وڈیم بیلوسلی ڈسیف بھی شامل ہے۔

روس کی خبروں میں بتایا گیا کہ عملے کا چوتھا رکن اس واقعے میں زندہ بچ گیا تھا اور اسے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا تھا اور واقعے کی سرکاری تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ریسکیو سسٹم کا حادثاتی طور پر حرکت میں آجانا بہت کم ہوتا ہے اور کچھ ماہرین کا اندازہ ہے کہ یہ بجلی کی خرابی یا انسانی غلطی کی وجہ سے ہوسکتا ہے، ٹی یو 22 ایم 3 ایک سپرسونک ٹوئن انجن لانگ رینج بمبار ہے جو ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق روسی فضائیہ کے پاس ایسے 60 طیارے موجود ہیں اور کچھ طیاروں نے شام میں عسکریت پسندوں پر حملہ کرنے کے لیے بمباری کے مشن بھی انجام دیے ہیں۔

مشہور خبریں۔

مہوش حیات کی ٹیلی وژن پر واپسی، ڈرامے کا ٹریلر ریلیز

?️ 14 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ مہوش حیات تقریبا 9 سال بعد چھوٹی

ہم اکیلے نیٹو کا مقابلہ کر رہے ہیں، ہمیں شکست دینا ناممکن ہے: روس

?️ 13 جون 2026سچ خبریں:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس موجودہ حالات

نفتالی بینیٹ کی وزارت عظمیٰ کے آخری دنوں میں ایران کے خلاف بیان بازی

?️ 23 جون 2022سچ خبریں:     صیہونی حکومت کے کسی وزیر اعظم نے نفتالی بینیٹ

امریکی فوج میں جنسی زیادتیوں میں 13 فیصد اضافہ:نیویارک ٹائمز

?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:امریکی اخبار نے 2021 میں امریکی فوج میں عصمت دری اور

امریکی فوج نے جدید ہتھیاروں میں معاونت کے لیے اوپن اے آئی سے معاہدہ کرلیا

?️ 20 جون 2025سچ خبریں: امریکی محکمہ دفاع نے چیٹ جی پی ٹی کی مالک

علی الطاہر میں مزاحمتی جنگجوؤں نے کربلائی حماسہ رقم کیا : حزب اللہ

?️ 15 ستمبر 2026سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ میں وفاداری برائے مزاحمت فراکشن کے سینئر

تل ابیب اور واشنگٹن کے درمیان بڑھتے ہوئے اختلافات: امریکی میڈیا

?️ 22 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی ذرائع ابلاغ نے مقبوضہ فلسطین میں موجود داخلی بحرانوں

تعز میں سعودی عرب کے جرائم کے 3 اہداف؛ گھر، بازار اور اسکول

?️ 29 ستمبر 2026سچ خبریں: انسانی حقوق کے مرکز عین الانسانیہ نے ایک بیان جاری کرتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے