?️
سچ خبریں:چین کی فوج نے تائیوان کے علیحدگی پسندوں خلاف سخت موقف اختیار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر تایوان کی آزادی کے لیے کوششیں بڑھیں تو بیجنگ کا محاصرہ مزید سخت ہو جائے گا اور طناب ان کے گلے میں مزید کس دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: چین اور تائیوان کے درمیان جنگ کا خطرہ
فرانس 24 کی رپورٹ کے مطابق، چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے ترجمان وو چیان نے بیان دیا کہ جتنا زیادہ تائیوانی علیحدگی پسند اپنی سرکشی میں اضافہ کریں گے، اتنا ہی زیادہ ان کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے گا، اور ان کے سروں پر معلق تلوار مزید تیز ہو جائے گی۔
چین نے واضح کیا کہ وہ اپنے ایک چین پالیسی پر سختی سے قائم ہے اور کسی بھی علیحدگی پسند تحریک کو کچلنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے گا۔
وو چیان نے مزید کہا:
آپ گھوڑے پر سوار ہو کر کھائی کے کنارے پہنچ چکے ہیں، لیکن اب بھی پیچھے ہٹنے کا موقع ہے۔ اگر آپ غلط راستے پر چلتے رہے تو آخرکار بند گلی میں پھنس جائیں گے۔
تائیوان کے رہنما لائی چنگ تے نے حالیہ مہینوں میں کئی بار دعویٰ کیا ہے کہ وہ تائیوان کی مکمل آزادی کے حق میں نہیں ہیں،تاہم، 2017 میں انہوں نے خود کو عملی طور پر تایوان کی آزادی کے لیے کام کرنے والا کہا تھا،بیجنگ کا مؤقف ہے کہ لائی چنگ تے ایک شدید علیحدگی پسند ہیں اور چین ان کی کسی بھی علیحدگی پسند سرگرمی کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کرے گا۔
بیجنگ نے ایک بار پھر خبردار کیا کہ چین، تایوان کو اپنی سرزمین کا حصہ سمجھتا ہے اور اس کی آزادی کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کرے گا۔
امریکہ کی طرف سے تایوان کو اسلحہ کی فروخت چین کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے اور بیجنگ اس پر واشنگٹن کو بارہا وارننگ دے چکا ہے۔
مزید پڑھیں:چین اور تائیوان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ
چین کی حالیہ وارننگ اس بات کا اشارہ ہے کہ بیجنگ علیحدگی پسند تحریک کو مزید برداشت نہیں کرے گا،بیجنگ کا موقف سخت تر ہو رہا ہے، اور اگر تایوان اپنی آزادی کے منصوبے پر اصرار کرتا رہا تو چین فوجی کارروائی کرنے پر بھی مجبور ہو سکتا ہے،امریکہ کے ساتھ چین کی کشیدگی مزید بڑھنے کا امکان ہے، کیونکہ واشنگٹن مسلسل تایوان کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
سعودی شہزادے محمد بن سلمان کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے کوشاں
?️ 19 فروری 2022سچ خبریں:سعودی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہےکہ حال ہی میں سعودی شہزادوں
فروری
اسرائیلی ابھی بھی شمال کو محفوظ نہیں سمجھتے
?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں: لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے قیام کو
دسمبر
وزارت دفاع کا سابق فوجیوں کی دو تنظیموں سے لاتعلقی کا اعلان
?️ 3 ستمبر 2022 اسلام آباد (سچ خبریں)وزارت دفاع نے سابق فوجیوں کی کچھ تنظیموں
ستمبر
مون سون بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی تازہ رپورٹ جاری
?️ 28 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) این ڈی ایم نے مون سون بارشوں سے
اگست
یمن کے خلاف جارحیت امریکہ اور اسرائیل کا نیا جنگی جرم ہے: اسلامی جہاد
?️ 25 اگست 2025سچ خبریں: فلسطینی جہادی تحریک نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے صہیونیستی
اگست
مہنگائی معاشرے کے ہر طبقے کو متاثر کررہی ہے
?️ 26 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اس وقت جب مہنگائی معاشرے کے ہر طبقے
ستمبر
ایران جنگ امریکہ کے لیے تاریخی اسٹریٹجک غلطی بن گئی؛ فارن پالیسی کی رپورٹ
?️ 21 مئی 2026سچ خبریں:فارن پالیسی کے مطابق ایران کے خلاف جنگ امریکہ کے لیے
مئی
چین کی نظر میں امریکہ کی اصلی مشکل
?️ 20 مئی 2021سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ آج امریکی معاشرے
مئی