جوہری معاملات میں آگ سے نہ کھیلیں؛ چین کا جاپان کو انتباہ

جاپان

?️

سچ خبریں:چین نے جاپان کو جوہری ہتھیاروں کے حصول کی کوششوں پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا اقدام شمال مشرقی ایشیا کے تزویراتی توازن کو متاثر کرسکتا ہے اور خطے میں ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ شروع ہوسکتی ہے۔

روس میں چین کے سفیر نے جاپان کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوششوں کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا اقدام شمال مشرقی ایشیا میں تزویراتی توازن کو بگاڑ سکتا ہے اور خطے میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ کا سبب بن سکتا ہے۔

روس میں چین کے سفیر ژانگ ہان ہوئی نے جاپان کو جوہری ہتھیاروں کے معاملے میں آگ سے کھیلنے پر خبردار کیا۔

انہوں نے روسی خبر رساں ایجنسی تاس کے لیے لکھے گئے ایک مضمون میں کہا کہ اگر ٹوکیو نے جوہری ہتھیار بنانے کا فیصلہ کیا تو شمال مشرقی ایشیا میں تزویراتی توازن مکمل طور پر متاثر ہوجائے گا اور خطے میں کسی بھی وقت جوہری ہتھیاروں کی دوڑ شروع ہوسکتی ہے۔

اس چینی سفارت کار نے مزید کہا کہ اگر جاپان کی دائیں بازو کی قوتیں جوہری پالیسی سے متعلق معاملات میں مسلسل آگ سے کھیلتی رہیں تو جاپانی عوام ایک بار پھر تاریخ کے ملزم کے مقام پر کھڑے ہوں گے۔

ماسکو میں چین کے سفیر نے مزید کہا کہ ٹوکیو نیٹو میں اپنے انضمام کے عمل کو تیز کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جس سے خطے کی سکیورٹی صورتحال میں ابہام اور عدم استحکام میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ان کے مطابق ٹوکیو کے سرکاری اقدامات مسلسل جاپان کے آئین کی امن پسند نوعیت کو کمزور کر رہے ہیں۔ یہ اقدامات جاپان کو دفاعی سکیورٹی حکمت عملی سے جارحانہ حکمت عملی کی طرف منتقل کرنے کے عمل کو بھی تیز کر رہے ہیں۔

ژانگ ہان ہوئی نے تاکید کی کہ جاپانی وزیراعظم تاکائیچی کی حکومت عالمی برادری کی جائز تنقیدوں کو نظر انداز کر رہی ہے اور دیگر ممالک کے داخلی معاملات میں مداخلت اور ان کے خلاف طاقت کے استعمال کی دھمکیوں کو کم اہمیت دے رہی ہے۔

چینی سفیر نے کہا کہ ماسکو اور بیجنگ اس بات پر زور دیتے ہیں کہ دوسری عالمی جنگ کے بعد قائم ہونے والے عالمی نظام کی بنیادیں ناقابل تسخیر ہیں اور وہ جاپان کی جانب سے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوششوں کی سخت مخالفت کریں گے۔

اس چینی سفارت کار نے تاکید کی کہ روس اور چین دیگر ممالک کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں تاکہ جاپان کی عسکریت پسندی کی بحالی کی کسی بھی کوشش کو مضبوطی سے روکا جا سکے اور اس امن کا تحفظ کیا جا سکے جو بڑی کوششوں کے بعد حاصل ہوا ہے۔

مشہور خبریں۔

شمال مشرقی شام میں جولانی عناصر اور کرد فورسز کے درمیان جھڑپیں

?️ 20 جنوری 2025سچ خبریں:شمال مشرقی شام کے علاقے دیر الزور کے مضافات میں دہشت

امریکی حکومت یوکرین میں اپنے فوجیوں کی تعداد ظاہر کرنے پر مجبور

?️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:امریکی کانگریس کی نئی قرارداد کے مطابق اس ملک کو یوکرین

صیہونی آباد کاروں کو 17 ہزار ہتھیاروں کے لائسنس دئیے گئے

?️ 4 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی ویب سائٹ 0404 نے لکھا ہے کہ فلسطینیوں

شہید سید حسن نصراللہ کی تشییع جنازہ کی تفصیلات

?️ 12 فروری 2025 سچ خبریں:شہید سید حسن نصراللہ کی تدفین انجام دینے والی کمیٹی

مراد علی شاہ کی اگر تھوڑی بہت عزت ہوتی تو استعفی دے دیتے

?️ 20 جون 2021کراچی(سچ خبریں) کراچی پریس کلب میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے 

عراق اور شام کی سرحدوں پر 10 ہزار دہشت گردوں کی موجودگی

?️ 12 اگست 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ نے عراق اور شام کی سرحدوں پر 10,000 دہشت

پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی وفد کی چینی حکام سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

?️ 21 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے