🗓️
سچ خبریں:چین نے اقوام متحدہ میں اسرائیلی جارحیت پر سخت ردعمل دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل فوراً غزا میں فوجی کارروائیاں بند کرے اور ظلم و بربریت کا سلسلہ روکے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں چین کے نمائندے نے کہا کہ ہم غزا میں فوری اور مستقل جنگ بندی کے حامی ہیں اور اسرائیل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوجی طاقت کے استعمال کو ترک کرے اور معصوم شہریوں کے قتل عام کو روکے۔
اسلامی تعاون تنظیم (OIC) نے بھی اسرائیلی بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی فوج کی تازہ جارحیت کے نتیجے میں سینکڑوں فلسطینی شہید، زخمی اور لاپتہ ہو چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد عورتوں، بچوں اور بوڑھوں کی ہے۔ یہ سب اسرائیل کے جاری جنگی جرائم اور نسل کشی کی کھلی مثال ہے۔
چین اور اسلامی تعاون تنظیم دونوں نے عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت صرف مذمت کرنے کا نہیں بلکہ عملی اقدامات اٹھانے کا ہے تاکہ اسرائیلی جارحیت کو روکا جا سکے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
فلسطینی کارروائیوں نے اسرائیل کو تھکا دیا ہے: صیہونی مصنف
🗓️ 13 اپریل 2023سچ خبریں:ایک صہیونی مصنف نے اسرائیل کے بحران اور فلسطینی استقامتی کارروائیوں
اپریل
الجزیرہ کے رپورٹر کو امریکی پیسوں میں قتل کیا گیا: امریکی قانون ساز
🗓️ 21 مئی 2022سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کے رکن الیگزینڈریا اوکاسیو کرٹز نے جمعہ
مئی
پاکستان پر الزامات کا سلسلہ بند ہونا چاہئے: وزیر خارجہ
🗓️ 22 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے
اگست
کیا ایک اور ہیروشیما بننے والا ہے؟
🗓️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں: معروف امریکی صحافی نے جمعرات کو باخبر اسرائیلی ذرائع کے
اکتوبر
مغربی کنارے میں صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں 10,100 فلسطینیوں کی گرفتاری
🗓️ 18 اگست 2024سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے گذشتہ 7 اکتوبر سے قابض فوج کے
اگست
کورونا کی نئی قسم ڈیلٹا کرون دریافت: ماہرین
🗓️ 10 جنوری 2022پیرس( سچ خبریں)ماہرین نے اومی کرون کے بعد فرانس میں کورونا کی
جنوری
امریکہ نے عراقی کردستان پر حملے کی مذمت کی
🗓️ 21 جولائی 2022سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے عراقی کردستان کے
جولائی
سائفر کیس میں سزا کالعدم قرار دینے کا تفصیلی فیصلہ جاری
🗓️ 14 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں بانی
مارچ