چین نے نیٹو ممالک پر بڑا الزام عائد کرتے ہوئے دنیا کے لیئے بڑا خطرہ قرار دے دیا

چین نے نیٹو ممالک پر بڑا الزام عائد کرتے ہوئے دنیا کے لیئے بڑا خطرہ قرار دے دیا

?️

بیجنگ (سچ خبریں) چین نے نیٹو ممالک پر بڑا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹو ممالک بیجنگ کو خطے میں خطرہ قرار دے کر محاذ آرائی کی صورتحال پیدا کر رہے ہیں جبکہ نیٹو ممالک دنیا کے لیئے بڑا خطرہ ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق حال ہی میں نیٹو ممالک نے چین کے ون روڈ ون بیلٹ منصوبے کا مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے، نیٹو کے رہنماؤں نے کہا تھا کہ جوہری ہتھیاروں، خلائی اور سائبر جنگی صلاحیتوں کی تعمیر کے سلسلے میں چین کی بڑھتی ہوئی طاقت سے بین الاقوامی نظم کو خطرہ ہے۔

اس کے جواب میں یورپی یونین کے چینی مشن کی جانب سے بیان جاری ہوا کہ نیٹو، چین کی ترقی کو عقلی تقاضوں پر جائزہ لے اور اسے خطرہ گرادنے کے لیے مختلف چیز کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے سے باز رہے۔

انہوں نے کہا کہ نیٹو ممالک ہیرا پھیری کے بہانے چین کے جائز مفادات اور قانونی حقوق کو استعمال نہ کریں۔

چینی مشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ چین کی پرامن ترقی سے متعلق نیٹو کے الزامات ہیں، بین الاقوامی صورتحال اور ان کے اپنے کردار کی غلط فہمی ہے اور یہ سرد جنگ کی ذہنیت اور نیٹو گروپ کی سیاسی نفسیات کا سلسلہ ہے۔

چین کے حریف ممالک سے گزشتہ ایک سال کے دوران فوجی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، جن میں امریکا اور بھارت شامل ہیں، اور ان کے مابین ہمالیہ کی سرحد، تائیوان اور بحیرہ جنوبی چین فلیش پوائنٹ ہیں، روس اور امریکا کو خلائی پروگرام میں پیچھے چھوڑنے کے لیے بیجنگ نے اربوں ڈالر بھی خرچ کیے ہیں۔

دوسری جانب نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کہا کہ نیٹو ممالک موسمیاتی تبدیلی جیسے عالمی مسائل پر چین کے ساتھ تعاون کرنے کی کوشش کریں گے، لیکن انہوں نے بیجنگ کے دیگر امور پر تیزی سے بڑھتے ہوئے مؤقف پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

اس سے قبل دی نارتھ ٹریٹی آرگنائیزیشن (نیٹو) کے رکن ممالک کے سربراہان نے چین کو گلوبل سیکیورٹی کے لیے چیلنج قرار دیتے ہوئے اس کی جانب سے تیزی سے میزائلوں کی تیاری پر خدشات کا اظہار کیا ہے، عہدیداروں نے اپنے بیان میں اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ چین تیزی سے ایٹمی میزائل بنا رہا ہے۔

اگرچہ بیان میں نیٹو کے رکن ممالک کے 30 سربراہان نے چین کو حریف کہنے سے گریز کیا لیکن چین کے اقدامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی جانب سے اپنی مسلح افواج کو جدید کرنے اور اسے ڈس انفارمیشن کے پھیلاؤ کے استعمال پر بھی خدشات کا اظہار کیا گیا۔

نیٹو سربراہان کا چین سے متعلق مذکورہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب کہ حال ہی میں امریکی صدر جو بائیڈن نے انگلینڈ میں گریٹ سیون (جی 7) ممالک کے سربراہی اجلاس میں چین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

زیلنسکی کے لیے ٹرمپ کا ورژن؛ ذلت، برطرفی اور اب مسخرے کی بھیک

?️ 8 مارچ 2025 سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جمعہ کے روز اوول

اسرائیل کی خصوصی بریگیڈ کی حزب اللہ کے ساتھ جنگ کے لئے تیاری

?️ 4 جون 2024سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین کا شمالی محاذ مکمل انتشار کا شکار ہے

پی کے کے نے انحلال کا اعلان کیا

?️ 12 مئی 2025 سچ خبریں: ترکی کی میڈیا رپورٹس کے مطابق، کردستان ورکرز پارٹی

بحرین میں صیہونی اعلیٰ افسر کی مستقل تعیناتی

?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:تل ابیب اور منامہ کے درمیان سکیورٹی معاہدے پر دستخط ہونے

جنسی اسکینڈلز کی وجہ سے اینگلیکن چرچ کے سربراہ کا استعفیٰ

?️ 14 نومبر 2024سچ خبریں: اینجلیکن چرچ کے سربراہ آرچ بشپ آف کنٹربری جسٹن ویلبی

ووٹ کی دوبارہ گنتی میں بھی ن لیگ کو شکست ہو گئی

?️ 9 مئی 2021کراچی (سچ خبریں) این اے 249 ضمنی الیکشن کے ووٹوں کی دوبارہ

جی20 سربراہی اجلاس میں یوکرین اور فلسطین میں منصفانہ امن کے حصول پر زور

?️ 22 نومبر 2025سچ خبریں:  جنوبی افریقہ میں منعقدہ جی20 اجلاس میں شرکت کرنے والے رکن

شمالی کوریا کی سڑکیں امریکہ مخالف نعروں سے گونج اٹھیں

?️ 26 جون 2023سچ خبریں:کوریائی جنگ کی برسی کے موقع پر شمالی کوریا کے عوام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے