?️
سچ خبریں:چینی صدر شی جن پنگ نے کثیر قطبی عالمی نظام کی حمایت کرتے ہوئے دوہرے معیار، مداخلت، طاقت کے زور اور جنگل کے قانون کو ترک کرنے پر زور دیا۔
چین کے صدر شی جن پنگ نے کثیر قطبی دنیا کی تشکیل کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ انسانی اقدار کو فروغ دینا اور دوہرے معیار، استثنیٰ پسندی، مداخلت، طاقت کے زور اور قانون جنگل کو ترک کرنا ضروری ہے۔
رشیا ٹوڈے کے مطابق، شی جن پنگ نے کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان کی 26ویں کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کا کثیر قطبی نظام کی جانب بڑھنا ایک ناقابلِ واپسی تاریخی رجحان بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں مشترکہ انسانی اقدار کو فروغ دینا چاہیے، دوہرے معیار، استثنیٰ پسندی، مداخلت، طاقت کے زور اور قانون جنگل کو ترک کرنا چاہیے اور بین الاقوامی تعلقات میں جمہوریت کے عمل کو آگے بڑھانا چاہیے۔
چینی صدر نے ایک کثیر قطبی، مساوی اور منصفانہ عالمی نظام کے قیام کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ گلوبل ساؤتھ کے ممالک اس عالمی نظام کے بارے میں ہونے والے مذاکرات میں ایک اہم عنصر بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان ممالک کے کردار کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔
شی جن پنگ نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کے اختیار کی بحالی کے لیے مشترکہ کوششوں کے خواہاں ہیں اور مزید کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم انصاف اور مساوات پر مبنی عالمی نظام کی تشکیل میں زیادہ اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔
چینی صدر نے زور دیا کہ گلوبل ساؤتھ کے ممالک کی حمایت کی جانی چاہیے اور محاذ آرائی اور بلاک بندی کے بجائے شراکت داری اور تعاون کو فروغ دینا چاہیے۔


مشہور خبریں۔
پیوٹن-بائیڈن ملاقات، کامیاب یا ناکام
?️ 20 جون 2021(سچ خبریں) روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور امریکی صدر جو بائیڈن
جون
امریکہ کا شام کے شہر عین العرب میں ایک نیا اڈہ بنا نے کا ارادہ
?️ 3 جنوری 2025سچ خبریں: امریکہ کی قیادت میں داعش مخالف کے نام سے مشہور
جنوری
حماس کے بانی شیخ یاسین کی 18ویں برسی / شیخ یاسین کو کیوں قتل کیا گیا؟
?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں: رامین حسین آبادیاں 18 سال قبل آج کے دن احمد
مارچ
فرانس میں پانی کی قلت سے اندرونی تنازعات کا خطرہ
?️ 2 اپریل 2023سچ خبریں:فرانس میں بہت سے لوگ حال ہی میں بجلی کو محفوظ
اپریل
پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کیخلاف درخواست پر حکومت کو نوٹس، جواب طلب
?️ 5 نومبر 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے
نومبر
فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کے خلاف صہیونیوں کی 103 کارروائیاں
?️ 24 فروری 2022سچ خبریں: فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی
فروری
صوبے میں پولیو کا کوئی بھی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا: وزیراعلیٰ پنجاب
?️ 28 نومبر 2021لاہور ( سچ خبریں) ) پنجاب حکومت نے صوبے کو پولیو سے
نومبر
لتاجی کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گوہوں: عمران عباس
?️ 11 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر بھی عالمی وبا کورونا وائرس
جنوری