🗓️
تیونس (سچ خبریں) تیونس کے ساحل میں ایک دردناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں ایک کشتی ڈوبنے کی وجہ سے 41 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کشتی میں سوار افراد اٹلی کے جزیرے پر جانے کے لیے تیونس کے ساحل کے ذریعے بحیرہ روم کو پار کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ اس دوران ان کی کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 41 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کشتی کے جنوب مشرقی تیونس میں ڈوبنے کی رپورٹس موصول ہوئیں جس پر بے حد افسوس ہوا۔
تیونس کے نیشنل کوسٹ گارڈ کا کہنا ہےکہ ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے اور تمام افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ نیشنل گارڈ نے واقعے میں تین افراد کو زندہ بچالیا۔
تیونس سول پروٹیکشن سروسز کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والی کشتی جمعرات کے روز تیونس کے ساحلی شہر سے روانہ ہوئی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ بھی اسی شہر سے جانے والی کشتی میں سوار 39 مہاجرین بھی کشتی ڈوبنے سے جاں بحق ہوئے تھے جب کہ اسی طرح ایک حادثہ گزشتہ سال جون میں پیش آیا تھا جس میں 60 افراد کشتی ڈوبنے سے جاں بحق ہوئے۔
مشہور خبریں۔
کراچی دھماکہ: وزیراعلیٰ نے تحقیقات کا حکم دے دیا
🗓️ 18 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی میں شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب ہونے
دسمبر
خیبرپختونخوا حکومت اور ہڑتالی اساتذہ کے درمیان مذاکرات کامیاب، پیر سے اسکولز کھولنے کا اعلان
🗓️ 9 نومبر 2024پشاور: (سچ خبریں) کے پی کے حکومت اور ہڑتالی اساتذہ کے درمیان
نومبر
صیہونیوں کے لیے کوئی جگہ پُرامن نہیں
🗓️ 13 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کی وزارت خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ
جولائی
آرڈیننس لانا پارلیمان کی توہین ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی
🗓️ 20 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کے
جون
مقبوضہ حیفا میں صیہونیوں کے خلاف مسلح حملہ، متعدد زخمی
🗓️ 3 مارچ 2025 سچ خبریں:مقبوضہ حیفا میں مقبوضہ حیفا میں فائرنگ اور چاقو سے
مارچ
کراچی بارش رکے کئی گھنٹے گزر گئے، سڑکیں تاحال زیرِ آب
🗓️ 4 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)کراچی میں گزشتہ رات کی بارش نے شہری انتظامیہ
فروری
مسئلہ کشمیر کو حل کیئے بغیر کسی قسم کے مذاکرات بے سود ہیں: محبوبہ مفتی
🗓️ 3 اپریل 2021سرینگر(سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اور پی ڈی پی صدر
اپریل
اختلاف کے باعث بعض نامزد امیدواروں سے سینیٹ ٹکٹ واپس لینے کا امکان
🗓️ 15 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} سینیٹ کے ٹکٹوں کی تقسیم پر پی ٹی
فروری