?️
سچ خبریں:روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں ایران، آبنائے ہرمز، فلسطین، یوکرین اور عالمی سلامتی سے متعلق روس کا مؤقف بیان کیا۔
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے رہبر آیت اللہ علی خامنہ ای اور ان کے اہل خانہ کو طاقت کے استعمال کے ذریعے قتل کرنا ناقابل قبول ہے۔
سرگئی لاوروف نے ہفتے کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی اور محاذ آرائی کے سلسلے کو ختم کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ روس نے خلیج فارس میں امن کے قیام اور آبنائے ہرمز کے بحران کے حل کے لیے ایک اقدام شروع کیا ہے۔
روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے سے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے رہبر آیت اللہ علی خامنہ ای اور ان کے اہل خانہ کو قتل کرنے کے لیے طاقت کا استعمال ناقابل قبول ہے۔
لاوروف نے مزید کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی کارروائیوں میں ایران کے غیر فوجی بنیادی ڈھانچے اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے حفاظتی معاہدوں کے تحت نگرانی میں موجود پُرامن جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں بار بار ہونے والی مسلح جھڑپیں جاری ہیں، جس سے بحری آمدورفت اور عالمی تجارت متاثر ہورہی ہے۔
ان کے مطابق، اس بحران کے حل کے لیے خلیجی ممالک، عرب ممالک اور ایران کے درمیان اعتماد سازی ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ روس دیگر ممالک کے ساتھ مل کر مشرق وسطیٰ، یعنی مغربی ایشیا کے اس اہم خطے میں استحکام کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
لاوروف نے مزید کہا کہ روس وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتا ہے اور اس بات پر زور دیتا ہے کہ اس طرح کی خلاف ورزیوں کو دوبارہ نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے واشنگٹن سے کیوبا پر عائد تجارتی پابندیاں ختم کرنے اور اس ملک کا نام دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی ریاستوں کی فہرست سے نکالنے کا بھی مطالبہ کیا۔
روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ مغرب اب بھی کھلے عام طاقت کا استعمال کررہا ہے۔ انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے حوالے سے کہا کہ ایک بالادست طاقت کی آمریت قابو سے باہر ہوتی جارہی ہے اور یہ صورتحال دوسروں کے لیے خطرناک ہے۔
فلسطینی ریاست کے قیام پر روس کا مؤقف
لاوروف نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بنیاد پر فلسطینی ریاست کے قیام کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل نے تقریباً ایک سال قبل غزہ کی پٹی کے لیے ایک امن منصوبہ منظور کیا تھا، لیکن اب تک امن قائم نہیں ہوسکا۔
روسی وزیر خارجہ کے مطابق، اسرائیلی آبادکاری کی سرگرمیوں میں اضافے کے باعث مغربی کنارے کی صورتحال مزید خراب ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل کی سلامتی مستقل خطرے میں رہے گی۔
یوکرین کے معاملے پر لاوروف کی تنقید
روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ نے روس کو محدود کرنے کے بہانے یورپ کے سلامتی کے ڈھانچے کو تباہ کیا اور یوکرین میں روس مخالف حکومت قائم کی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ یورپ امن مذاکرات کے راستے میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے، جبکہ امریکی حکومت نے ان مذاکرات کو ترجیح دی ہے۔
لاوروف نے کہا کہ مغرب یوکرین کو اسلحہ فراہم کرنے اور عام شہریوں کے خلاف ڈرونز اور میزائلوں کے استعمال میں معاونت جاری رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے یورپی یونین کے حکام پر شدید روس مخالف مؤقف اختیار کرنے اور کیف حکومت کی حمایت کرنے کا الزام عائد کیا۔ لاوروف کے مطابق، یورپی حکام اس وقت بھی کیف کی حمایت کرتے ہیں جب وہاں نازیوں کے ساتھیوں اور جنگی مجرموں کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔
سرگئی لاوروف نے آخر میں کہا کہ یوکرین میں روس کی خصوصی فوجی کارروائی کے اہداف حاصل کیے جائیں گے، روس کی سلامتی کو لاحق خطرات ختم ہوں گے اور امن قائم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین میں بے قابو اقدامات جاری ہیں۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں نسل کشی کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کا انتباہ
?️ 6 مارچ 2024سچ خبریں: اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے
مارچ
غزہ میں جنگ بندی کی نئی تجویز کی کچھ تفصیلات سامنے آئیں
?️ 3 جولائی 2025سچ خبریں: بعض امریکی اور عبرانی ذرائع ابلاغ نے غزہ میں جنگ
جولائی
ہمارے لوگوں کو فون آتا ہے کہ تمہیں اٹھا کر جیلوں میں ڈال دیں گے۔عمران خان
?️ 12 جولائی 2022بھکر: (سچ خبریں)پی ٹی آئی کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران
جولائی
بھارت نے خطے کے امن کو داؤ پر لگایا ہوا ہے: بابر افتخار
?️ 5 جنوری 2022راولپنڈی (سچ خبریں)ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابرافتخار کا کہنا
جنوری
سیاسی حوالے سے ریاض اور دمشق کے درمیان مشورت کی تصدیق
?️ 24 مارچ 2023سچ خبریں:سعودی الاخباریہ نیٹ ورک نے ایک باخبر ذریعے سے اطلاع دی
مارچ
سرکاری جامعات قومی خزانے پر بوجھ، فنڈنگ بند کرنے کا مطالبہ
?️ 15 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) تمام سرکاری شعبے کی جامعات کو خودانحصار اور پائیدار
اکتوبر
ہم متحدہ عرب امارات میں قید ہیں:افغان پناہ گزین
?️ 13 اکتوبر 2022سچ خبریں:کئی افغان مہاجرین نے ابوظہبی کے مہاجر کیمپ میں اپنی نامعلوم
اکتوبر
فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں پر صہیونی رپورٹر کی حیرت
?️ 15 مئی 2024سچ خبریں: ایک صیہونی صحافی نے غزہ سے ہونے والے راکٹ حملوں
مئی