طالبان کی دارالحکومت کابل کی جانب پیشقدمی، افغان صدر نے افواج کو متحرک کرنے کا اعلان کردیا

طالبان کی دارالحکومت کابل کی جانب پیشقدمی، افغان صدر نے افواج کو متحرک کرنے کا اعلان کردیا

?️

کابل (سچ خبریں)  طالبان کی جانب سے افغانستان کے دارالحکومت کابل کی طرف پیشقدمی کو دیکھتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی نے ملک کی سیکیورٹی اور مسلح افواج کو دوبارہ متحرک کرتے ہوئے طالبان کا مقابلہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق طالبان نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران انتہائی تیزی سے پیش قدمی کی ہے اور وہ افغان سیکیورٹی فورسز کو تمام محاذوں پر مات دیتے ہوئے دارالحکومت کابل کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

طالبان نے کابل کے قریب ایک اہم شہر پر قبضہ کر لیا جبکہ وہ اب تک مجموعی طور پر 19 صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کر چکے ہیں۔

ادھر طالبان کی پیشرفت کو دیکھتے ہوئے سفارت خانے کے حکام اور دیگر شہریوں کو ملک نکالنے میں مدد کرنے کے لیے امریکی فوج کے خصوصی دستوں کو بھیجا گیا ہے۔

اشرف غنی نے ٹیلی ویژن پر تقریر میں کہا کہ موجودہ صورتحال میں ہماری سیکیورٹی اور دفاعی افواج کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں سنجیدہ نوعیت کے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، تاہم اپنی تقریر میں انہوں نے اپنے استعفے کا کسی بھی قسم کا کوئی عندیا نہیں دیا اور نہ ہی موجودہ صورتحال کی ذمے داری لی البتہ ان کا کہنا تھا کہ جنگ کے خاتمے کے لیے مشاورت جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک تاریخی مشن کے طور پر میں لوگوں پر مسلط کردہ جنگ کو مزید ہلاکتوں کا سبب نہیں بننے دوں گا۔

ملک کے دوسرے اور تیسرے بڑے شہر طالبان کے قبضے میں جانے کے بعد دارالحکومت کابل حکومتی افواج کے لیے آخری محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے جہاں مقامی افواج نے اب تک کسی بھی مقام پر طالبان کے خلاف زیادہ مزاحمت نہیں کی ہے۔

مشہور خبریں۔

وامریکہ کے برعکس ایران کے پاس اب بھی ہتھیاروں کا بہت بڑا ذخیرہ موجود ہے: ال سٹریٹ

?️ 28 جولائی 2026سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل اخبار نے اعتراف کیا ہے کہ امریکہ

جوہری مذاکرات سے لے کر استقامتی میزائل تک

?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں:   صیہونی حکومت کے وزیر اعظم یائر لاپیڈ نے مذاکرات اور

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے ہیڈکوارٹر پر حملہ ناکام، چار دہشت گرد ہلاک

?️ 19 دسمبر 2025شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع

بن سلمان کی میزبانی انسانی حقوق کی خلاف ورزی:فرانسیسی میڈیا

?️ 29 جولائی 2022سچ خبریں:فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے معاملات

وزیر اعظم آج ون ونڈو احساس سینٹر کا افتتاح  کریں گے

?️ 9 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان آج اسلام آباد میں پہلے

خانہ خدا کے 15 لاکھ سے زائد عرفات پہنچے

?️ 15 جون 2024سچ خبریں: عیدالاضحیٰ کے موقع پر سعودی کیلنڈر کے مطابق 9 ذی الحج

2022 کے آخر تک اسرائیل کو کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا: صیہونی جنرل

?️ 20 جون 2022سچ خبریں:ایک اعلیٰ صہیونی فوجی عہدہ دار نے لبنانی حزب اللہ کے

 عالمی فیصلوں میں افریقہ کی آواز سنی جائے:مصری صدر کا مطالبہ

?️ 21 دسمبر 2025 عالمی فیصلوں میں افریقہ کی آواز سنی جائے:مصری صدر کا مطالبہ مصر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے