🗓️
سچ خبریں:ترکی کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک بھر میں جاری عوامی احتجاج کے دوران گزشتہ شب 9 شہروں سے 343 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے،یہ گرفتاریاں بلدیاتی امور اور عوامی بدامنی کے الزامات کے تحت عمل میں لائی گئیں۔
ترک خبررساں ایجنسی اناطولی کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ یہ گرفتاریاں استنبول، انقرہ، ازمیر، آدانا، انطالیہ، چناق قلعہ، اسکیشہر، قونیہ اور ادرنہ سمیت 9 بڑے شہروں میں کی گئیں۔
ترک وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ہم کسی کو بھی عوامی نظم و نسق کو خراب کرنے یا شہریوں کے امن کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اشتعال انگیزی یا بدامنی پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،ہماری پولیس فورس ملک میں امن و امان کی بحالی کے لیے چوبیس گھنٹے مصروف عمل ہے۔
یاد رہے کہ یہ صورتحال ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ترکی میں صدر رجب طیب اردغان کے سیاسی حریف اور استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں مظاہروں کی لہر دوڑ گئی ہے خاص طور پر استنبول اور ازمیر میں بڑے پیمانے پر عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور حکومت مخالف احتجاج کر رہے ہیں۔
سیاسی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ امام اوغلو کی گرفتاری حکومت کی جانب سے اپوزیشن کو دبانے کی ایک اور کوشش ہے، جس سے ترکی میں سیاسی کشیدگی میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
آپریشن رد الفساد کا مقصدپاکستانی عوام کا تحفظ ہے: بابرافتخار
🗓️ 22 فروری 2022راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات آئی ایس پی آر
فروری
صیہونی حکومت کو چین کی سخت وارننگ
🗓️ 18 اگست 2022سچ خبریں: ایک عبرانی ویب سائٹ نے کل رات دعویٰ کیا کہ
اگست
جنگ ہوگئ تو پورا مشرق وسطیٰ ہل جائے گا
🗓️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: لبنان کے وزیر خارجہ عبداللہ بوحبیب نے اپنے ایک خطاب
جولائی
لبنانی وزیر کا مغربی مداخلتوں کے بارے میں بیان
🗓️ 19 جولائی 2023سچ خبریں:لبنان کی عبوری حکومت میں وزیر خارجہ عبداللہ بوحبیب نے اعلان
جولائی
’قابل نفرت عمل‘، دفتر خارجہ کی سوئیڈن کی مسجد کے باہر قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت
🗓️ 30 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) دفتر خارجہ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر سوئیڈن کی
جون
شاہ سلمان کا ایران اور دنیا کے بارے میں بیان
🗓️ 17 اکتوبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مختلف عالمی مسائل
اکتوبر
شنزو آبے کی آخری رسومات سے قبل ٹوکیو میں سخت حفاظتی اقدامات
🗓️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:جاپان نے پیر کو اعلان کیا کہ اس نے اس ملک
ستمبر
روس میں امریکی سفارت خانے کے عملے کے ہاتھوں ایک شہری کی چوری
🗓️ 13 اکتوبر 2021سچ خبریں:روس میں امریکی سفارت خانے کے عملے پر ایک روسی شہری
اکتوبر