?️
سچ خبریں:ارمنستان نے امریکہ کی 100 سالہ نگرانی میں زنگزور راہداری کے کنٹرول کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اپنی حاکمیت کے دائرے میں کسی تیسرے فریق کو اختیار دینے پر کبھی بات نہیں کی گئی۔
ارمنستان نے امریکہ کی جانب سے پیش کی گئی زنگزور راہداری پر 100 سالہ نگرانی کی تجویز کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ اپنی خودمختاری کے دائرے میں کسی تیسرے ملک کو کسی بھی قسم کا کنٹرول نہ پہلے دیا ہے اور نہ ہی آئندہ دے گا۔
یہ بھی پڑھیں:زنگزور کوریڈور کے 2028 میں شروع ہونے کا امکان
آرمن پرس سرکاری خبر رساں ویب سائٹ نے ہفتے کی رات (23 جولائی) کو ارمنستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان نازلی باغداساریان کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ
ارمنستان علاقائی انفراسٹرکچر کی بحالی کے مسئلے کو صرف جمہوریہ ارمنستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، اور عدالتی دائرہ کار کے دائرے میں دیکھتا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی حاکمیت میں شامل کسی بھی علاقے کا کنٹرول کسی تیسرے فریق کو دینے پر کبھی کوئی بات نہیں کی اور نہ کریں گے۔
اس بیان سے قبل، مشرقِ وسطیٰ پر نظر رکھنے والی معروف ویب سائٹ مڈل ایسٹ آئی نے ترکی میں متعین امریکی سفیر ٹام باراک کے حوالے سے انکشاف کیا تھا کہ
واشنگٹن نے ارمنستان اور آذربائیجان کے درمیان واقع 32 کلومیٹر طویل زنگزور راہداری پر آئندہ 100 سال کے لیے کنٹرول سنبھالنے کی پیشکش کی ہے۔
مزید پڑھیں:نسل کشی پر دنیا کا ردعمل، لیکن ہونےکے بعد!
باراک کے بقول اس اقدام کا مقصد دونوں ممالک کو راہداری کے استعمال کی ضمانت دینا اور باہمی سفارتی مذاکرات کو آگے بڑھانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
مغربی کنارے میں آتش فشاں فعال
?️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے مغربی کنارے میں سمر ٹینٹ کے نام سے
ستمبر
سب کو برابری کا موقع ملنا چاہیے، ہم رکاوٹ ڈالنے والے نہیں، رہنما مسلم لیگ (ن)
?️ 6 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی
نومبر
قاہرہ: امریکا نے غزہ جنگ کی حمایت کردی، جنگ بندی نہیں ہوگی
?️ 24 ستمبر 2025سچ خبریں: مصری ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر کی
ستمبر
اگر وہ ہمیں دھمکیاں دیں گے تو ہم بھی انہیں دھمکیاں دیں گے
?️ 7 فروری 2025سچ خبریں: ایران کے سپریم لیڈر کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ
فروری
شوبز نے مجھے اندر سے توڑ دیا، علیزے شاہ کا ذہنی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف
?️ 31 اگست 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ علیزے شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز
اگست
مسلم لیگ (ن) کا جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ
?️ 23 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں)پنجاب کی سیاسی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے مسلم لیگ
جولائی
سعودی جنگجوؤں نے یمن کے بعض صوبوں پر 23 بار بمباری کی
?️ 6 مارچ 2022سچ خبریں: یمن کے فوجی ذرائع کے مطابق صوبہ صعدہ کے شہر
مارچ
بحرین کے بھی صیہونیوں کی طرف بڑھتے ہوئے قدم ڈگمگائے
?️ 20 جون 2023سچ خبریں:پیر کے روز بحرینی حکام اور صیہونی حکومت نے منامہ میں
جون