?️
سچ خبریں:صیہونی چینل 12 نے اعتراف کیا ہے کہ کیلیفورنیا کے ایک ہوٹل کے ملازم نے صیہونی مہمانوں کو بچوں کے قاتل قرار دے کر ان کا سامنا کیا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔
ایک عبرانی میڈیا نے لکھا ہے کہ مغربی نوجوان آج کل اسرائیل مخالفت پر فخر کرتے ہیں اور اسے سوشل میڈیا پر شائع کرتے ہیں۔
صہیونی حکومت کے ٹیلی ویژن چینل 12 نے ایک خبر میں اعتراف کیا کہ کیلیفورنیا (امریکہ) کے ایک ہوٹل کے ملازم نے جب دیکھا کہ ایک کمرے کے مہمان صیہونی ہیں تو انہیں ’بچے کش‘ قرار دے دیا اور اپنی اس حرکت کو موبائل فون سے ریکارڈ کر کے سوشل نیٹ ورک پر شائع کر دیا۔
اس عبری زبان کے میڈیا کی روایت کے مطابق، کیلیفورنیا کے ایک ہوٹل کے ملازم نے ایک جوڑے کو عبرانی زبان میں گفتگو کرتے سنا تو انہیں فلسطین کا غاصب اور بچہ کش قرار دے دیا۔
اس نوجوان امریکی نے اپنی ویڈیو کی تشریح میں لکھا: میں نے آج تک اتنی قریب سے شیطان کی آنکھوں میں نہیں دیکھا تھا، لیکن آج رات میں نے یہ کیا، وہ صیہونی فوج کے اہلکار تھے، بچوں کے قاتل جو ہمارے ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے، میں نے ان کے چہروں پر چیخ کر کہا کہ فلسطین کو آزاد ہونا چاہیے، اور میں نے یہ کام ہوٹل سے ان کے نکلتے وقت بھی دہرایا۔
صیہونی ٹیلی ویژن چینل 12 کی روایت کے مطابق، کیلیفورنیا کے اس نوجوان نے مزید کہا: ان صیہونیوں نے مجھے دھمکی دی کہ وہ پولیس کو فون کریں گے، یہ بچے کش اس ڈھانچے کے پیچھے چھپنا چاہتے ہیں جو بچوں پر زیادتی کے لیے بدنام ہے۔
اس میڈیا کے مطابق، اس امریکی نوجوان کو اس حرکت کی وجہ سے ہوٹل میں اپنی نوکری سے نکال دیا گیا۔


مشہور خبریں۔
خیبر پختونخوا حکومت کا ہوم سٹے سیاحت کے فروغ کیلئے میزبان پروگرام کا آغاز
?️ 18 دسمبر 2025پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا حکومت نے سیاحت کے فروغ، مقامی آبادی
دسمبر
یمن بحران کے سلسلہ میں امریکہ اور سعودی حکام کو ایک بار پھر ناکامی
?️ 5 مئی 2021سچ خبریں:عنقریب مکمل طور پر آزاد ہونے والےصوبہ مأرب میں صنعا افواج
مئی
استنبول مذاکرات میں کوئی معاہدہ نہ ہونے کا مطلب اسلام آباد اور کابل کے درمیان جنگ ہے: پاکستان
?️ 26 اکتوبر 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ہفتے کے
اکتوبر
ابھی جانے کا کوئی ارادہ نہیں؛ عراق سے انخلا کے سلسلہ میں امریکہ کا بیان
?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں:عراقی سرزمین پر امریکی جنگی مشن کے خاتمے کا باضابطہ اعلان
دسمبر
فائزر ویکسین کن افراد کو لگائی جائے گی؟ فیصل سلطان نے وضاحت کر دی
?️ 8 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے
جون
رضاربانی کا تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کی پالیسی پر نظر ثانی کامطالبہ
?️ 12 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے ٹی
اگست
جماعت اسلامی نے میئر کراچی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
?️ 15 جون 2024کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں بجلی کے بلوں کے ذریعے میونسپل ٹیکس
جون
صہیونی مقبوضہ علاقوں سے فرار
?️ 22 جون 2024سچ خبریں: گارڈین انگریزی اخبار نے مقبوضہ حیفہ کے ایک صہیونی تاجر کا
جون