?️
تہران (سچ خبریں) ایران نے کچھ عرصہ پہلے کورونا ویکسین کے حوالے سے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوو ایران برکت نامی ویکسین تیار کی تھی جو ایک نہایت ہی کامیاب ویکسین مانی جارہی تھی اور اب ایران کی جانب سے ایک اور ویکسین تیار کرلی گئی ہے جس کے بارے میں ایران کا کہنا ہے کہ اب یہ ویکسین دوسرے ممالک کو بھی فراہم کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق ایران کے پاسداران اسلامی انقلاب کے سربراہ نے کہا ہے کہ اب ایران کی جانب سے امریکہ کو کورونا ویکسین کی برآمدات کا ٹائم آگیا ہے اور اگر واشنگٹن کو اس حوالے سے کسی مسئلے کا سامنا ہے تو ہم اسے مدد کرنے پر تیار ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ان خیالات کا اظہار جنرل حسین سلامی نے بروز اتوار کو بقیہ اللہ یونیورسٹی کی نئی ترکیب والی ویکسین کی رونمائی و نیز "نورا” ویکسین کے کلینیکل آزمائشی عمل کے آغاز کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاسداران اسلامی انقلاب فورسز نے کوورنا پھیلاؤ کے ابتدائی دنوں میں ایرانی عوام کے امن اور سکون کی فراہمی کے سلسلے میں اقدامات اٹھائے اور اس حوالے سے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی کوشش کی۔
جنرل سلامی نے کہا کہ ویکسین کی تیاری کے عمل کا تقریبا 16 مہینے قبل آغاز کیا گیا اور ہم سنجیدہ، عقلمند اور بہت موثر کوششوں سے کلینکل ٹرائل مرحلے تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ ہم یہ ویکسین، ایران کی معزز اور پیاری قوم اور یہاں تک کہ دوسری مظلوم قوموں کو بھی پیش کرتے ہیں جن کو یہ ویکسین استعمال کرنے کا موقع نہیں ملتا ہے۔
انہوں نے اس حوالے سے ایرانی ماہرین اور سائنسدانوں کی دن رات کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی قابل قدر اور فخر کی بات ہے۔
جنرل سلامی نے ماسک اور ویکسین کی فراہمی کیلئے امریکیوں کی جانب سے ایران کی خلاف پابندیوں کی منسوخی کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب ایران کی جانب سے امریکہ کو کورونا ویکسین کی برآمدات کا ٹائم آگیا ہے اور اگر واشنگٹن کو اس حوالے سے کسی مسئلے کا سامنا ہے تو ہم اسے مدد کرنے پر تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم کو کسی بھی شعبے میں نہیں روکا جا سکتا ہے اور میں ایرانی قوم سے وعدہ کرتا ہوں کہ مشکلات اور مزاحمت کو برداشت کرنے کا ثمر وہ عظیم پیشرفت ہے جسے آج ہم دیکھ رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
مسجد اقصیٰ کو آگ لگانے کی 51 ویں سالگرہ، حماس نے فلسطینی قوم سے اہم اپیل کردی
?️ 20 اگست 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) 21 اگست سنہ 1969 تاریخ اسلام کا
اگست
فواد چوہدری کے حق میں برطانوی عدالت کے فیصلہ پر مسلم لیگ ن برہم
?️ 28 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی رہنما حنا پرویز
ستمبر
سینیٹ میں انتخابات کے التوا کی ایک اور قرارداد جمع
?️ 12 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی ایوان بالا میں انتخابات کے التوا
جنوری
صیہونی وزیر جنگ کا صیہونی طلباء کے لیے مطالبہ
?️ 10 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر جنگ نے اسرائیلی طلباء کو ہتھیار اٹھانے کی
مارچ
’غزہ منصوبے‘ کو نہیں مانتے، پاکستان آزاد خارجہ پالیسی اپنائے، حافظ نعیم الرحمٰن
?️ 23 نومبر 2025لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا
نومبر
عمران خان اگر ملنا چاہیں گے تو سوچ سمجھ کر ملاقات کا فیصلہ کروں گا
?️ 29 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان
دسمبر
مشترکہ خاندان میں رہنے کی وجہ سے فائدے میں ہوں، منیب بٹ
?️ 18 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکار منیب بٹ نے کہا ہے کہ ان کے
دسمبر
ایران کی چوتھے دور کی بات چیت سے قبل E3 ممالک سے ملاقات کی تجویز ؛ صہیونی میڈیا کا دعویٰ
?️ 29 اپریل 2025 سچ خبریں:صہیونی ویب سائٹ واینٹنیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران
اپریل