?️
تل ابیب (سچ خبریں) برطانیہ نے مقبوضہ بیت المقدس کے حوالے سے اہم اعلان کرتے ہوئے اسے مقبوضہ علاقہ قرار دے دیا ہے جس کے بعد اسرائیل میں شدید کھلبلی مچ گئی ہے اور اس نے ہر طرف ہاتھ پاؤں مارنا شروع کردیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ نے چپکے سے مقبوضہ بیت المقدس کو مقبوضہ علاقہ قرار دیا ہے جس پر صہیونی ریاست نے برطانیہ سے سخت احتجاج کیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق جمعرات کو صبح کی اسرائیل کے عوامی ریڈیو کے نیوز بلیٹن میں نشر ہونے والی ایک رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا کہ برطانوی شہریت والی ایک اسرائیلی خاتون کو اس وقت حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب اس نے اپنے پاسپورٹ کی تجدید کرائی تو اس کے کاغذات میں بیت المقدس کو مقبوضہ علاقہ قرار دیا گیا ہے۔
ریڈیو میں بتایا گیا ہے کہ بیت المقدس شہر میں پیدا ہونے والی ایک اسرائیلی خاتون اپنے برطانوی پاسپورٹ کی تجدید کرنے گئی تھی، اسے معلوم ہوا کہ بیت المقدس کو برطانیہ کی طرف سے مقبوضہ علاقہ قرار دیا گیا ہے۔
ریڈیو رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسے لگتا ہے کہ اس میدان میں ایک نئی پالیسی نظر آرہی ہے، ماضی کے برعکس برطانیہ نے بیت المقدس کو مقبوضہ علاقہ قرار دیا ہے۔
اسرائیلی خاتون لندن میں اسرائیل کے سفیر کے پاس گئی، اسرائیلی سفیر نے برطانوی دفتر خارجہ سےاس معاملے پر وضاحت طلب کی تو انہوں نے جواب دینے کے لئے ایک ڈیڈ لائن مانگ لی جس کے بعد اسرائیل میں ابھی تک کھلبلی سی مچی ہوئی ہے۔


مشہور خبریں۔
سونم کپورنے اپنے والد کو حقیقی زندگی میں بھی ہیرو قرار دیا
?️ 20 جون 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اسٹار انیل کپور کی بیٹی اداکارہ سونم کپور
جون
یمنی شہری بین گوریون ہوائی اڈے کے ٹرمینل 1 کو بند کر رہے ہیں
?️ 3 جولائی 2025سچ خبریں: تل ابیب کے بین گوریون ہوائی اڈے کی انتظامیہ نے
جولائی
طوفان الاقصیٰ کے اثرات فلسطین اور خطے سے کہیں آگے تک پھیل گئے: حزب اللہ
?️ 7 اکتوبر 2026سچ خبریں:حزب اللہ نے طوفان الاقصیٰ کی تیسری سالگرہ پر کہا ہے
اکتوبر
ایران کی بحری ناکہ بندی کے بارے میں ٹرمپ کے بار بار دعوے جاری
?️ 17 اکتوبر 2026سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری ہتھیار حاصل
اکتوبر
یوکرین کے وزیر دفاع کی غلطی ایک میزائل ڈپو کی تباہی کا سبب بنی
?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:روسی میڈیا ذرائع نے بتایا کہ ملکی فوج نے یوکرائنی وزیر
مئی
18 بار عمر قید کی سزا سنائے جانے والے فلسطینی قیدی کی منگنی کی کہانی
?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:اسرائیلی جیل میں قید 18 بار عمر قید کی سزا
فروری
کیا ٹرمپ کا دھمکی اور پسپائی کا فارمولا ایران میں قابل عمل ہے؟
?️ 29 اگست 2026سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ پرانے فارمولے بڑی دھمکی اور بروقت پسپائی پر انحصار
اگست
غزہ جنگ اور مزاحمت کے محور پر شہید آیت اللہ رئیسی کے مواقف کا جائزہ
?️ 22 مئی 2024سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی عالمی صیہونیت اور دنیا
مئی