برطانیہ کا مقبوضہ بیت المقدس کے حوالے سے اہم اعلان، اسرائیل میں شدید کھلبلی مچ گئی

برطانیہ کا مقبوضہ بیت المقدس کے حوالے سے اہم اعلان، اسرائیل میں شدید کھلبلی مچ گئی

?️

تل ابیب (سچ خبریں) برطانیہ نے مقبوضہ بیت المقدس کے حوالے سے اہم اعلان کرتے ہوئے اسے مقبوضہ علاقہ قرار دے دیا ہے جس کے بعد اسرائیل میں شدید کھلبلی مچ گئی ہے اور اس نے ہر طرف ہاتھ پاؤں مارنا شروع کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ نے چپکے سے مقبوضہ بیت المقدس کو مقبوضہ علاقہ قرار دیا ہے جس پر صہیونی ریاست نے برطانیہ سے سخت احتجاج کیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق جمعرات کو صبح کی اسرائیل کے عوامی ریڈیو کے نیوز بلیٹن میں نشر ہونے والی ایک رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا کہ برطانوی شہریت والی ایک اسرائیلی خاتون کو اس وقت حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب اس نے اپنے پاسپورٹ کی تجدید کرائی تو اس کے کاغذات میں بیت المقدس کو مقبوضہ علاقہ قرار دیا گیا ہے۔

ریڈیو  میں بتایا گیا ہے کہ بیت المقدس شہر میں پیدا ہونے والی ایک اسرائیلی خاتون اپنے برطانوی پاسپورٹ کی تجدید کرنے گئی تھی، اسے معلوم ہوا کہ بیت المقدس کو برطانیہ کی طرف سے مقبوضہ علاقہ قرار دیا گیا ہے۔

ریڈیو رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسے لگتا ہے کہ اس میدان میں ایک نئی پالیسی نظر آرہی ہے، ماضی کے برعکس برطانیہ  نے بیت المقدس کو مقبوضہ علاقہ قرار دیا ہے۔

اسرائیلی خاتون لندن میں اسرائیل کے سفیر کے پاس گئی، اسرائیلی سفیر نے برطانوی دفتر خارجہ سےاس  معاملے پر وضاحت طلب کی تو انہوں نے جواب دینے کے لئے ایک ڈیڈ لائن مانگ لی جس کے بعد اسرائیل میں ابھی تک کھلبلی سی مچی ہوئی ہے۔

مشہور خبریں۔

صیہونیوں کے ہاتھوں ایک سال میں 953 فلسطینیوں کے مکانات تباہ

?️ 29 مارچ 2023سچ خبریں:ایک دستاویزی شماریاتی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ صیہونی حکومت

آرمی چیف نےپولیس کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا

?️ 4 اگست 2021راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پولیس کے

حکومت میں تھے تو اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے دباؤ تھا:عمران خان

?️ 31 مئی 2022پشاور (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے آج ڈیجیٹل نمائندوں سے پشاور میں

اداکار یاسر حسین کو پھر شدیدتنقید کا سامنا

?️ 23 جون 2021کراچی (سچ خبریں) معروف و مشہور پاکستانی اداکار و میزبان یاسر حسین

پاکستانی عوام آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے منتظر ہیں

?️ 10 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سکیورٹی

بن زائد کے بارے میں نیتن یاہو کا اہم انکشاف

?️ 16 مارچ 2021سچ خبریں:صہیونی وزیر اعظم کا کہناہے کہ ابو ظہبی کے ولی عہد

کورونا : ملک میں  ایک دن میں 5 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

?️ 18 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وباء کورونا وائرس کا قہر جاری ہے

یوکرین کے بارے میں بائیڈن کے ریمارکس ان کی ذاتی رائے

?️ 14 اپریل 2022سچ خبریں:  وائٹ ہاؤس کی ترجمان جینیفر ساکی نے جمعرات کی صبح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے