سچ خبریں: امریکی نائب صدر اور ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے ایک بار پھر ایران کے پرامن جوہری پروگرام کے خلاف پرانے الزامات کو دہراتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایران کے ساتھ سفارتی راستہ میری پہلی ترجیح ہوگی لیکن دیگر آپشنز بھی زیر غور ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی نائب صدر اور ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے اپنی انتخابی مہم کے دوران ریاست ایریزونا میں یہودی حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل کے حق میں وائٹ ہاؤس کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی انتخاباتی مہم کی چاشنی؛ ایران کے خلاف ہرزہ سرائی
واضح رہے کہ یہ خطاب یہودی مذہبی تہواروں کے موقع پر ہوا، جس میں ہیرس نے غزہ اور لبنان میں اسرائیلی جرائم کو نظر انداز کرتے ہوئے اسرائیل کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیا۔
کملا ہیرس نے اپنے خطاب میں ایران کے پرامن جوہری پروگرام کے حوالے سے پرانے اور بے بنیاد دعوے دہرائے اور کہا کہ وہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گی۔
مزید پڑھیں: ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف خطرات میں اضافے پر روس کا موقف
انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ 2024 کے صدارتی انتخابات میں کامیاب ہوئیں تو ان کی پالیسی ایران کے حوالے سے سفارت کاری کے ذریعے ہی آگے بڑھے گی لیکن دیگر آپشنز بھی میز پر موجود رہیں گے۔
مشہور خبریں۔
ہمارے پاس ایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکہ کے لیے طویل المدتی حکمت عملی ہے:برطانوی وزیر خارجہ
دسمبر
عارف علوی کیلئے بہت قانونی مسائل بننے والے ہیں، بلاول بھٹو
فروری
امریکہ یوکرین میں جنگ کو ہوا دینے کی کوشش کر رہا ہے:چینی میڈیا
مارچ
یوکرین نیٹو کا ایک ہتھکنڈا
اپریل
بجلی کے بلوں سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا بڑا حکم
اگست
بھارتی جیلوں میں کشمیری قیدیوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق، حریت کانفرنس نے تشویش کا اظہار کردیا
مئی
امریکی قابض عراق میں عدم استحکام کی وجہ ہیں: عراقی پارلیمنٹ ممبر
فروری
یمنی میزائلوں کے سامنے صیہونیوں کی بےبسی
جنوری