?️
جکارتا (سچ خبریں) انڈونیشیا میں حکام کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز گم شدہ آبدوز کا پتہ لگا لیا گیا ہے، بحریہ کے سربراہ یودو مارگونو کا کہنا ہے کہ آبدوز تین ٹکڑوں میں ٹوٹ کر بکھر گئی ہے۔
ایئر مارشل ہادی تہاجانتو نے اس حوالے سے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا، کہ اس مستند ثبوت کے ساتھ، ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ کے آر آئی ننگ گالا 402 ڈوب گئی ہے اور اس میں سوار عملے کے 53 افراد بھی اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے انتقال کر گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کی لاپتہ آبدوز پانچ روز بعد سمندر کی تہہ سے مل گئی تاہم آبدوز تین ٹکڑوں میں ٹوٹی ہوئی ملی اور آبدوز میں موجود عملے کے تمام 53 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، انڈونیشین بحریہ کے سربراہ یودو مرگونو کے مطابق لاپتہ آبدوز بالی کے سمندر کی تہہ سے ملی۔
واضح رہے کہ بد قسمت انڈونیشین آبدوز بدھ کے روز بالی کے جزیرے کے شمال میں جنگی مشقیں کر رہی تھی کہ اچانک اس کا رابطہ منقطع ہو گیا جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگئی۔
آبدوز کی گمشدگی کی اطلاع ملتے ہی بحریہ کے اہلکاروں کی جانیں بچانے کیلئے کارروائی کا عمل شروع کر دیا گیا تھا لیکن اس کا کوئی سراغ نہیں مل رہا تھا۔ اس سلسلے میں انڈونیشین حکام نے آسٹریلیا اور سنگاپور سے بھی مدد کی اپیل کی تھی۔
رائٹرز کے مطابق اس آبدوز کو 1970ء کی دہائی کے آخری برسوں میں بنایا گیا تھا جس کے بعد 2012ء میں اس کی جنوبی کوریا میں دو سال تک مرمت کی گئی۔


مشہور خبریں۔
یمن کا خطرہ ہمارے تصور سے کہیں زیادہ ہے: عبرانی میڈیا
?️ 6 اپریل 2025سچ خبریں: Yediot Aharanut اخبار سے وابستہ Ynet نیوز سائٹ نے ایک
اپریل
عرب ممالک کا چین کی طرف جھکاؤ ؛امریکہ پریشان
?️ 22 نومبر 2021سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے مرکز میں چینی فوجی اڈے کی تعمیرکے
نومبر
یوکرین کی جنگ میں روسی ہلاکتوں کے اعدادوشمار
?️ 28 جولائی 2022سچ خبریں: جب کہ روس اور یوکرین کے درمیان تنازع جاری
جولائی
نئے قائد ایوان کے لیے شاہ محمود قریشی اور شہباز شریف میں مقابلہ
?️ 10 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)گزشتہ روز ایوزیشن کی جانب سے عمران خان کے خلاف
اپریل
غزہ جنگ میں اب تک کتنے صیہونی فوجی زخمی ہوئے ہیں؛صیہونی ہسپتالوں کی زبانی
?️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں: تل ابیب کی جانب سے زمینی حملے میں اسرائیلی ہلاکتوں
دسمبر
پاکستان کی سرحد سے متصل علاقے اسپن بولدک پر طالبان کا قبضہ، افغان فوج اور طالبان میں شدید جھڑپیں
?️ 18 جولائی 2021طالبان (سچ خبریں) پاکستان کی سرحد سے متصل علاقے اسپن بولدک پر
جولائی
کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
?️ 26 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ن لیگ
نومبر
امریکیوں کی ذاتی معلومات بھی غیر محفوظ
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس ملک کے سرکاری اداروں
جون